اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

درخواستہائے دعا

٭…جمال خان صاحب آف ہالینڈ ابن مکرم خان عبدالرحمٰن خان صاحب سابق مشنری انچارج امریکہ و کینیڈا تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کو کچھ عرصہ قبل مثانہ میں کینسر کی تشخیص ہوئی۔ کچھ عرصہ علاج جاری رہنے کے بعد ڈاکٹرز نےمطلع کیا کہ ٹیومر گویا غائب ہو گیا ہے اور خاکسار مائل بہ صحت ہے۔ کچھ عرصہ کیموتھیراپی جاری رکھی جائے گی جس سے مکمل شفایابی کی امید ہے۔ لیکن چند روز قبل ہونے والے ٹیسٹوں کے بعد ڈاکٹرز کے مطابق پھر سے فکر مندی کی کیفیت ہے۔ اس لیے آئندہ چند ہفتوں میں خاکسار کے بعض ٹیسٹ متوقع ہیں جن سے صورتحال مزید واضح ہو گی۔

احبابِ جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ خاکسار کو ہر قسم کی پیچیدگی سے محفوظ رکھے اور شفائے کاملہ و عاجلہ سے نوازے۔

٭… عبدالحئی ناصر صاحب مبلغ سلسلہ سیرالیون تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے بڑے بھائی مکرم عبدالرؤف صاحب سیکرٹری وصایا بریڈ فورڈ نارتھ یو کے کی دونو ں آنکھوں میں موتیا ہوگیا ہے جس کی وجہ سے نظر کافی خراب ہو گئی ہے۔ ایک آنکھ کا آپریشن مورخہ 4؍مارچ 2022ء کو متوقع تھا جو بوجہ نہیں ہو پایا۔اب مورخہ 4؍اپریل 2022ء کو ان کی ایک آنکھ کا آپریشن ہوگا ۔ انشاء اللہ

احبابِ جماعت سے دعا کی عاجزانہ درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ فضل فرمائے اور آپریشن ہرلحاظ سے کامیاب ہو اور خدا تعالیٰ ہر قسم کی پیچیدگی سےمحفوظ رکھے۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button