یورپ (رپورٹس)

رشیا میں جلسہ یوم مسیح موعود

اللہ تعالیٰ کے فضل اور احسان سے مورخہ 27؍مارچ 2022ء بروز اتوار جماعت احمدیہ رشیا کو جلسہ یومِ مسیحِ موعودؑ آن لائن منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ۔

جلسہ کا آغاز مکرم احمد کلبونی صاحب نے تلاوت قرآن کریم سے کیا جس کا ترجمہ مکرم شمس الدینوو موسیٰ صاحب نے پیش کیا۔ اس کے بعد حضرت مسیح موعودعلیہ السلام کا منظوم کلام مکرم راحیل احمد ظفر صاحب کوپڑھنے کی توفیق ملی جس کا ترجمہ عزیزم عطاء الشافی کوپیش کرنے کی توفیق ملی۔ اس بابرکت اجلاس کی پہلی تقریر مکرم ایریک خلیلولین صاحب نے کی۔ بعدازاں ’’عہدبیعت‘‘ کے موضوع پر ایک ڈاکومنٹری پیش کی گئی۔ جلسہ کی آخری تقریر مکرم صداقت احمد بھٹی صاحب مبلغ سلسلہ سینٹ پیٹرزبرگ نے ’’حضرت مسیحِ موعودؑ کا عشقِ رسولﷺ‘‘ کے موضوع پر کی۔

جلسہ کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا جو مکرم رستم حماد ولی صاحب صدر جماعت احمدیہ رشیا نے کروائی۔ دعا سے قبل حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے الفاظ میں جماعت کو نصائح بھی پڑھ کر سنائی گئیں۔ خداکے فضل سے 58افرادکوجلسہ میں شمولیت کی توفیق ملی۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اس جلسہ کو احباب جماعت احمدیہ رشیا کے لیے خاص طور پر مبارک فرمائے اوریہاں احمدیت کو ریت کے ذروں کی مانند پھیلادے اور مزیدنیک روحوں کواسلام احمدیت کی آغوش میں لے آئے۔ آمین

(رپورٹ: سید عطاء الواحد رضوی۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button