امریکہ (رپورٹس)

برازیل کے شہر Rio de Janeiro میں ایک شیلٹر ہوم کا دورہ

(حافظ احتشام احمد مومن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل برازیل)

8؍مارچ 2022ءکو دنیا بھر میں Women‘s Day منایا جاتا ہے۔ برازیل کے شہر Rio de Janeiro میں کونسل کی طرف سے ایک شیلٹر قائم ہے۔ جو صرف عورتوں کے لیے مخصوص ہے۔ وہاں پر بعض ایسی خواتین بھی مقیم ہیں جن کا کوئی عزیز رشتہ دار دنیا میں نہیں ہے۔

چنانچہ خاکسار نے ان کے ڈائریکٹر سے رابطہ کیا جن کو پہلے سے جماعت کا تعارف کروایا جا چکا ہے۔ انہیں بتایا کہ ہم اس دن کے حوالہ سے شیلٹر ہوم کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیں بعض چیزوں کی ضرورت ہے اگر اس موقع پر وہ مل جائیں تو بہت اچھا ہوگا۔ لہٰذا وہاں پر موجود تمام عورتوں کے لیے پیکٹ تیار کیے گئے ۔ جن میں صفائی کی روزمرہ کی اشیاءکے علاوہ تولیہ اور چاکلیٹس وغیرہ شامل تھیں۔

چنانچہ اس دن کے حوالہ سے اس شیلٹر ہوم کا دورہ کیا گیا اور تمام عورتوں میں یہ پیکٹس تقسیم کیے گئے۔ نیز انہیں عورتوں کے متعلق اسلام کی خوبصورت تعلیم سے آگاہ کیا۔ تمام عورتوں نے ان چیزوں کو بہت پسند کیا اور فرطِ جذبات سے بھر پور مسرت اور خوشی کا اظہار کیا۔ نیز انہوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ یہاں پر انہیں کوئی بھی وزٹ کرنے نہیں آتا۔ جس سے انہیں یہ احساس ہوتا ہے کہ شاید ہم اس معاشرہ کا حصہ نہیں ہیں۔

اس خبر کو جماعتی پیج پر بھی اپ لوڈ کیا گیا۔ جسے لوگوں نے بہت پسند کیا اور کئی افراد نے خوشی کے پیغام بھی بھجوائے۔ نیز Rio کے مذہبی آزادی کے کمیشن نےبھی اس خبر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

(حافظ احتشام احمد مومن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button