امریکہ (رپورٹس)

ڈیٹرائٹ، امریکہ میں جلسہ یوم مصلح موعود

اللہ تعالیٰ کے فضل سے امریکہ کی جماعت ڈیٹرائٹ نے کووِڈ کی پابندیوں کے ختم ہونے کے بعد مسجد محمود میں جلسہ یوم مصلح موعود منعقد کیا۔ گذشتہ دو سال آن لائن جلسہ جات منعقد ہوئے جن میں احباب گھروں سے شامل ہوتے رہے۔ اب خدا تعالیٰ کے فضل سے دو سال بعد پہلی مرتبہ جلسہ یوم مصلح موعود مسجد محمود میں منعقد ہوا جس میں 250 سے زائد لوگ شامل ہوئے۔

یہ جلسہ مورخہ 20؍فروری 2022ء کو منعقد ہوا۔ 6بجے شام پروگرام کاآغازمکرم مقبول احمد صاحب صدر جماعت ڈیٹرائٹ کی صدارت میں عزیزم ایان طاہر نے تلاوت قرآن کریم سے کیا۔ عزیزم ہاشم بخاری نے اس کا انگریزی ترجمہ پیش کیا۔

ریجنل قائد مسعود خان نے خوش الحانی سے اردو نظم پیش کی اور اس کا انگریزی ترجمہ بھی پڑھ کر سنایا۔ بعد ازاں مکرم صدر صاحب نے سب کو خوش آمدید کہا اور پیشگوئی مصلح موعود کا پس منظر بیان کیا۔ اس کے بعد مکرم مرزا مبشر احمد صاحب نے پیشگوئی مصلح موعود کے الہامی الفاظ اردو میں پڑھ کر سنائے۔ پیشگوئی کے الفاظ کا انگریزی ترجمہ عزیزم اریض احمد نے پیش کیا۔ بعد ازاں ڈاکٹر احمد منیر صاحب نے ’حضرت مصلح موعودؓ کی دوررس نظر‘ کے موضوع پر تقریر کی۔ اس کے بعد عزیزم ہارون لغمانی نے حضرت مصلح موعودؓ کے سنہری کارنامے بیان کیے۔ بعد ازاں عزیزہ صباحہ احمد نے نظم پڑھی۔ نظم کے بعد مکرم محمود احمد قریشی صاحب زعیم انصار اللہ ڈیٹرائٹ نے پیشگوئی کے الفاظ کہ ’’اس کی شہرت تمام دنیا میں پھیل جائے گی اور قومیں اس سے برکت پائیں گی‘‘ کے بارے میں تقریر کی۔ اس کے بعد مکرم عثمان منگلا نے سوال و جواب کا ایک دلچسپ پروگرام کیا جس میں سب نے حصہ لیا۔ آخر پر خاکسار (مبلغ سلسلہ) نے تقریر کی۔ خاکسار نے اپنی تقریر میں احباب کو قادیان میں 1944ء میں جو جلسہ ہوا تھا اس کے تاریخی حقائق بیان کیے۔ اسی طرح قادیان میں جلسہ یوم مصلح موعود کے بعد ہوشیارپور، دہلی، لاہور اور لدھیانہ میں جو جلسے ہوئے ان میں حضرت مصلح موعود خود بنفس نفیس شامل ہوئے۔ آپ نےپیشگوئی مصلح موعود کے حقیقی مصداق کے بارے میں جو ارشادات فرمائے تھے وہ بھی خاکسار نے سنائے۔ نیز حضرت مصلح موعود نے نظام خلافت کے استحکام کےلیے جو کو ششیں کی تھیں وہ بیان کیں۔

دعا کے ساتھ یہ جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔

(رپورٹ: سید شمشاد احمد ناصر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button