کچھ جامعات سے

جامعہ احمدیہ تنزانیہ میں جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم

محض خدا تعالیٰ کے فضل اور کرم سے جامعہ احمدیہ تنزانیہ کو ’’سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم‘‘ کے موضوع پر جلسہ کے انعقاد کی توفیق ملی۔ اور اس طرح ماہ جنوری میں جامعہ کے نئے تدریسی سال 2022ء کا آغاز اس بابرکت تقریب سے ہوا۔

جلسہ کا انعقاد جامعہ میں واقع’’مسجد مسرور‘‘ میں بعد نماز ظہر ہوا۔ جملہ طلبہ جامعہ اور اساتذہ نے شرکت کی۔ طالب علم جامعہ عزیزم سلیم نگینزی رابونا نے تلاوت کی سعادت پائی۔ بعد ازاں عزیزم صالح رجب اور عزیزم عید ی تمیم نے مسحورکن لحن میں اردو نعتیہ کلام پیش کیا۔ اس کے بعد طالب علم جامعہ عزیزم حسین سعد نے ’’اسوہ حسنہ‘‘ کے عنوان پر سواحیلی زبان میں اظہار خیال کیا، اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بابرکت زندگی سے واقعات حاضرین کے سامنے رکھے۔

اس کے بعد سواحیلی نظم کے لیے طالب علم جامعہ عزیزم یقین رجب تشریف لائے۔ بعد ازاں معلم سلسلہ و استاد جامعہ احمدیہ مکرم شمعون جمعہ نے ’’رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پرنورزندگی اور مبارک تعلیم ‘‘ کے موضوع پر حاضرین مجلس سے خطاب کیا۔ آپ نے رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ سے چند واقعات حاضرین کے سامنے پیش کیے۔

تقریب کے اختتام پر صدر مجلس قائمقام پرنسپل جامعہ احمدیہ مکرم احمد داؤد (ڈاڈی) صاحب نے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق حسنہ کے حوالہ سے اپنے خیالات کا اظہار کیا، اور طلبہ کو نصائح کیں۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہم سب کو ہمارے پیارے آقا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے بابرکت اسوہ کی کامل اتباع کرنے والا بنائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق صادق حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے خلفاء کی راہنمائی میں اسلام احمدیت کے سچے پیرو بنائے آمین۔

(رپورٹ: عبدالناصر باجوہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button