امریکہ (رپورٹس)

برازیل میں اسلام اور عربی کورس

(حافظ احتشام احمد مومن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل برازیل)

برازیل میں مسلمانوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سےاکثر لوگ حقیقی اسلامی تعلیمات سے ناواقف ہیں اور بعض لوگوں کو اسلام کے بارے میں تحفظات بھی ہیں۔ مگر اس کے ساتھ ساتھ ایک طبقہ ایسا بھی ہے جس کو عربی زبان میں بہت دلچسپی ہے۔ نیز وہ اسلام اور عربی کلچر کے بارے میں بھی پڑھنا چاہتے ہیں ۔ ان افراد کو مد نظر رکھتے ہوئے جماعت احمدیہ برازیل نے پچھلے کچھ عرصہ سے لوکل افراد کے لیے اسلام اور عربی کورس کا آغاز کیا ہوا ہے۔ اس کی بدولت ایسے افراد کو عربی زبان کے ساتھ ساتھ اسلام کی حقیقی تعلیم کا بھی تعارف کروا دیا جاتا ہے جو ان لوگوں کے لیے بالکل نئی ہے۔

اس کورس کا دورانیہ تقریباً 3 ماہ ہوتا ہے۔ بعد ازیں انہیں کورس مکمل کرنے پر اسناد دی جاتی ہیں۔ جس کے بعد دوبارہ نئے افراد کے لیے کورس جاری کیا جاتا ہے۔ اور یوں ابھی تک تقریباً 200 افراد اس کورس میں شامل ہو چکے ہیں۔ جن کے ساتھ بعد میں بھی رابطہ قائم رکھا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ کورس لوکل افراد میں جماعت احمدیہ کا تعارف کروانے میں بڑا اہم کردار ادا کر رہاہے۔

گذشتہ ہفتے 50 افراد نے 3 ماہ کا یہ کورس مکمل کیا۔ جن میں سے قریب رہنے والے افراد کو جماعتی مرکز میں مدعو کیا گیا۔ انہیں مسجد کا وزٹ کروایا گیا۔ نیز ان میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ مسجد میں انہوں نے احباب جماعت کو نماز پڑھتے ہوئے بھی مشاہدہ کیا۔ محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس وزٹ کے آخر میں 2 لوکل افراد نے بیعت کرکے جماعت احمدیہ میں شامل ہونے کی سعادت پائی۔ الحمد للہ

اللہ تعالیٰ کرے کہ یہ کورس اسی طرح لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہے اور اس کے ذریعہ بےشمار لوگ احمدیت یعنی حقیقی اسلام کی آغوش میں آتے رہیں۔ آمین

(رپورٹ: حافظ احتشام احمد مومن۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button