دنیا کے حالات، اسیرانِ راہ مولیٰ اور مختلف ممالک میں بسنے والے احمدیوں کے لیے دعاؤں کی تازہ تحریک

(ادارہ الفضل انٹرنیشنل)

(29؍ اپریل 2022ء) امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبہ جمعہ میں دنیا کے حالات کے پیشِ نظر دعاؤں کی تحریک فرمائی۔ حضورِ انور نے فرمایا کہ دنیا کے لیےبھی دعائیں کریں کہ دنیا کے حالات بہتر ہوں۔ آپس میں جو دشمنیاں چل رہی ہیں، ملک ملک جو حملے کر رہے ہیں وہ عقل کے ناخن لیں اور ان چیزوں سے باز آجائیں۔ دنیا بہت زیادہ تباہی کی طرف جا رہی ہے۔ یہ اپنے پیدا کرنے والے خدا کو پہچان لیں تو تبھی اس سے نکل سکتے ہیں۔

اسی طرح دنیا کے مختلف ممالک کے اسیرانِ راہِ مولیٰ نیز وہاں بسنے والے احمدیوں کی مشکلات کی آسانی کے لیے دعاؤں کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا کہ اسی طرح احمدی اسیران کے لئے دعا کریں۔ پاکستان کے جو حالات ہیں ان کے لیے دعا کریں۔ دنیا کے بعض اَور ممالک میں حالات ہیں ان کے لیے دعا کریں۔ افغانستان کے اسیران ہیں ان کے لیے دعا کریں۔ الجزائر کے اسیران ہیں ان کے لیے دعا کریں۔ پاکستان میں تو قانون کی وجہ سے، مولوی کے خوف یا عوام کے خوف سے ججوں کوصحیح فیصلہ کرنے کی توفیق بھی نہیں ملتی۔ اللہ تعالیٰ حالات بہتر کرے اور پاکستان میں بھی احمدی آزادی سے رہنے لگیں۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button