یورپ (رپورٹس)

سوئٹزرلینڈ کے ایک سیکنڈری سکول کی کلاس کا محمود مسجد زیورخ کا دَورہ

(صباح الدین بٹ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سوئٹزرلینڈ)

مکرم شیخ کلیم الرحمٰن صاحب جنرل سیکرٹری جماعت احمدیہ سوئٹزرلینڈ تحریر کرتے ہیں کہ مورخہ13؍اپریل 2022ء کو زیورخ سے قریباً 128کلو میٹر دُور سوئٹزرلینڈ کے شمال جنوب میں پہاڑوں کی خوبصورت وادی میں گھرے رقبہ کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے شہرChur سے سیکنڈری سکولNeu-Tagesschule کے آخری سال کے 18طلباء پر مشتمل کلاس مسجد محمود زیورخ کے وِزٹ پر آئی۔

مکرم فہیم احمد خان صاحب مربی سلسلہ نے صبح دس بجے کلاس کی آمد پرنہایت خندہ پیشانی سے ان کا استقبال کیا۔

سب سے پہلے کلاس کو لائبریری دکھائی گئی اور وہاں موجود قرآن کریم کے مختلف تراجم و دیگر کتب کا تعارف کروایا گیا۔

اس کے بعد طلباء کو گیلری کی دیواروں پر آویزاں جماعت کی تاریخی تصاویر کی مدد سےجماعت احمدیہ سوئٹزرلینڈ کی مختصر تاریخ اورمحمود مسجد کے تعمیراتی مراحل سے آگاہ کیاگیا۔

پھر کلاس کو مسجد کے ہال میں اسلام کے متعلق پریزنٹیشن اورکچھ تعارفی کلپس دکھائے گئے۔

بعد ازاں طلباء کو سوالات کرنے کا موقع دیا گیا۔ جس میں انہوں نے مسجد، اسلامی تعلیمات اور اسلام میں عورت کے مقام کے متعلق سوالات کیے، جن کے پُر حکمت جوابات محترم مربی صاحب نے دیے۔

سوالات کی نشست کے اختتام پر ساڑھے گیارہ بجے طلباء کو ریفریشمنٹس کے ساتھ الوداع کیا گیا۔

(رپورٹ: صبا ح الدین بٹ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button