اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

درخواستِ دعا

٭… ذیشان محمودصاحب مربی سلسلہ سیرالیون تحریر کرتے ہیں کہ مکرم مولوی ابوبکر یوسف صاحب جنرل سیکرٹری سیرالیون کی صاحبزادی عائشۃُ منیرو عمر17؍سال کو دو روز قبل اچانک کسی نامعلوم مرض نے آن گھیرا ہے۔ عزیزہ احمدیہ مسلم سینئر سکول کسی ڈاکیارڈ فری ٹاؤن میںSSS1 کی طالبہ ہے۔ ڈاکٹرز نے کئی ٹیسٹ کر لیے ہیں لیکن حتمی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔ عزیزہ کا جسم اس کے قابو میں نہیں ہے۔ ڈاکٹرز کسی psychiatric وجہ کا شبہ ظاہر کر رہے ہیں۔

احباب جماعت سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس واقفِ زندگی بھائی کی اولاد کو رو بصحت فرمائے اور اپنی جناب سے کامل شفا یابی عطا فرمائے۔ آمین

٭…طاہر محمود عابد ؔصاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل گنی کناکری تحریر کرتے ہیں کہ گنی کناکری جماعت کی نیشنل صدر لجنہ اماء اللہ محترمہ مریم کونڈے صاحبہ کا گذشتہ دنوں ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے۔ صدر صاحبہ اسکول ٹیچر ہیں صبح جب آپ اسکول جانے کے لیے گھر سے نکلیں تو ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سے ایکسیڈنٹ ہو گیا جس کے نتیجے میں بازو کی ہڈی میں فریکچر ہو گیا۔ ایک دانت بھی ٹوٹ گیا ہے اور جسم پر شدید چوٹیں بھی آئی ہیں۔احبا ب جماعت سے دعا کی عاجزانہ درخواست ہے کہ اللہ تعالی شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور ہر قسم کی پیچیدگیوں سے محفوظ رکھے ۔ آمین

سانحہ ارتحال

٭… حافظ منور صاحب تحریر کرتے ہیں کہ مکرم خواجہ سعید اختر صاحب آف اقبال ٹاؤن لاہور مورخہ 11؍ مئی بروز بدھ لاہور میں بعمر اَسی سال بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی حضرت نبی بخش صاحبؓ امرتسری رفوگر کے پوتے تھے جو تین سو تیرہ صحابہ میں شامل ہیں ۔مرحوم موصی تھے ۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ کو سیکرٹری نومبائعین کی حیثیت سے اور میڈیکل کیمپس میں غیرمعمولی خدمات کی توفیق ملی۔ آپ بہت نیک، پرہیز گار ، تہجد گزار اور مثالی انسان تھے ۔غربت کے دور میںمیری مدد بھی کرتے رہے۔ ایک مرتبہ 1983ء میں جبکہ روپے کی قیمت بہت زیادہ تھی بلا مطالبہ 700روپے مجھے دے دیے۔مرحوم نے اپنے پسماندگان میں پانچ بیٹیاں اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔ اللہ تعالی مرحوم سے رحم اور مغفرت کا سلوک فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطافرمائے آمین ۔

احباب سے ان کی بلندیٔ درجات کے لیے دعا کی درخواست ہے۔

٭… چودھری نازاحمدناصرصاحب وکالت تبشیر، اسلام آباد، یوکے تحریرکرتے ہیں کہ مکرمہ عابدہ شفیقہ چودھری بقضائے الٰہی مورخہ 9؍مئی 2022ء کو صبح چار بجے اللہ تعالیٰ کو پیاری ہو گئیں۔ یہ میری بیگم مریم ناصرصاحبہ کی ہمشیرہ اور اپنی چھ بہنوں میں سب سے بڑی تھیں۔چودھری شفیق احمد صاحب، لاہور، پاکستان اور چودھری لئیق احمد صاحب ہالینڈ کی بہن تھیں۔ بڑی خوبیوں کی مالک تھیں۔ بہت ملنسار، خوش مزاج اور سلیقہ شعار تھیں۔ یہ 1970ء میں شادی ہو کر لندن تشریف لائیں۔ساری عمر جماعتی خدمات میں حصہ لیتی رہیں۔خاکسار 1978ء میں جب جرمنی سے پہلی دفعہ فیملی اور ان کی چھوٹی بہن بشریٰ حمید صاحبہ، ہالینڈ کے ساتھ کسرصلیب کانفرنس میں شرکت کے لیے لندن آیا تو ان کے گھر میں رہائش رکھی۔ حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ؒ کی 1984ء میں ہجرت کے بعد ہر جلسہ سالانہ یوکے میں شرکت کے لیے ہالینڈ اور جرمنی سے ان کی بہنیں اپنی فیملیز کے ساتھ لندن آتی تھیں تو ان کا گھر جلسہ سالانہ کے مہمانوں سے بھر جاتا تھا۔ ان کے پسماندگان میں عزیزم خالد چودھری، عابد چودھری اور حامد چودھری ہیں، جو سب شادی شدہ ہیں۔

وفات کے وقت ان کی عمر 83سال تھی۔ حضور انورایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے از راہ شفقت ان کا جنازہ بروز جمعرات 12؍مئی2022ء اسلام آباد ،یوکے میں پڑھایا جبکہ تدفین بروز ہفتہ مورخہ14؍مئی 2022ء کو احمدیہ قبرستان مورڈن لندن میں عمل میں آئی۔ تدفین مکمل ہونے پرمکرم رانا مشہود صاحب (جنرل سیکرٹری جماعت احمدیہ یوکے)نے دعا کروائی۔ان کی بلندی درجات کے لیے احباب سےدعا کی درخواست ہے۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button