اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

ایک احمدی طالبہ کا اعزاز

٭… باسط احمدصاحب مبلغ سلسلہ بواکے ریجن،آئیوری کوسٹ تحریر کرتے ہیں کہ مورخہ 12 مئی 2022ءآئیوری کوسٹ کے شہر آبی جان(Abidjan)کے ہوٹل آزالائی(Hotel Azalaï) میں ایک سرکاری تقریب منعقد ہوئی۔جس میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے ملک بھر کی تمام یونیورسٹیزکے کل 23 طلبہ و طالبات کو ’’سال کا بہترین طالبعلم‘‘(Student of the year) کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔بواکے شہر کی الحسن وتراء یونیورسٹی کے 15 ہزار سے زائد طلباء میں سے خاکسار کی بیٹی عزیزہ ریحانہ کوکب صاحبہ کو اس اعزاز کے لیے حسن کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کیا گیا۔موصوفہ میڈیکل کے پانچویں سال کی طالبہ ہیں۔

اس پر وقار تقریب میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندہ مکرم وترا صاحب،سوئٹزر لینڈ کے سفیر برائے آئیوری کوسٹ،یونیورسٹیز کے چانسلرز،ادارہ فروغ ریسرچ سائنٹفک کے جنرل سیکرٹری،پروفیسرز،ڈاکٹرز ،طلباء و طالبات کے والدین نیز صحافی احباب نے شرکت کی۔خدا تعالیٰ کے فضل سے عزیزہ کو اس تقریب میں بحیثیت احمدی طالبہ باپردہ شرکت کی توفیق ملی۔جس میں موصوفہ کو ’’سال کی بہترین طالبہ‘‘(Excellent Student of the year) کے اعزاز سے نوازا گیا۔الحمدللہ علی ذٰلک۔

احباب جماعت کی خدمت میں عزیزہ کی مزید کامیابیوں اور ترقیات نیز دین و دنیا کے اعلیٰ حسنات کے لیے دعا کی درخواست ہے ۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button