افریقہ (رپورٹس)

سینیگال کے متعدد ریجنز میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں مستحق افراد میں امدادی اشیاء کی تقسیم

(حافظ مصور احمد مزمل۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سینیگال)

رمضان المبارک جہاں ذاتی طور پر قربانی کا درس اور تجربہ دینے کا مہینہ ہے۔ وہاں سنت رسولﷺ کے مطالعہ سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ آپﷺ سب سے زیادہ سخی تھے اور رمضان میں آپ کی سخاوت اور بھی بڑھ جایا کرتی تھی۔

اسی جذبہ اور اسوہ کی پیروی میں جماعت احمدیہ کے افراد انفرادی طور پر اور من حیث الجماعت دیگر تنظیمیں بھی رمضان کے مبارک مہینہ میں خدمت خلق کو اپنا شعار بناتے ہوئے دنیا کے تمام ممالک میں دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہتی ہیں۔

امسال کورونا وبا کی سماجی پابندیاں ختم ہونے کے بعد رمضان المبارک 2022ء میں بھی سینیگال کے متعدد ریجنز میں دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے مختلف پروگرامز بنائے گئے جن میں دیہاتوں میں امداد کی تقسیم کے علاوہ سینیگال کے متعدد ریجنل ہسپتالوں میں موجود مریضان اور ان کے لواحقین میں افطار پیکٹس، موسمی پھل اور ٹھنڈا پانی فراہم کیاگیا۔ اس موقع پر موجود احباب، عملہ ہسپتال اور ڈاکٹرز میں جماعت احمدیہ کے تعارفی پمفلٹس، رمضان المبارک کی برکات کے پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔ نیز تیسری جنگ عظیم کے حوالہ سے حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشادات پر مشتمل پمفلٹ بھی تقسیم کیےگئے۔

مختلف ریجنز کی امدادی سرگرمیوں کا خاکہ پیش خدمت ہے۔

ریجنل ہسپتالوں میں مریضان و دیگر میں امداد کی تقسیم

اسی طرح کولڈا ریجن میں ریجنل ہسپتال کے تمام وارڈز و ایمرجنسی کاوزٹ کیا گیا، بیماروں کی تیمارداری کی اور ان میں پھل اور پانی بھی تقسیم کیا گیا۔ اس دوران مستفید ہونے والے مریضوں، ہسپتال عملہ، ڈاکٹر ز و دیگر افراد میں 557 افطار پیکٹس و رمضان کی اہمیت و برکات و جماعتی تعارف پر مشتمل 410 لیفلیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

اسی طرح تانبا کنڈا ریجن میں ریجنل ہسپتال کے تمام وارڈز و ایمرجنسی میں بیماروں کی تیمارداری کی اور ان میں پھل اور پانی تقسیم کیا گیا۔ اس دوران مستفید ہونے والے مریضوں، ہسپتال عملہ، ڈاکٹر ز و دیگر افراد میں 879 افطار پیکٹس و رمضان کی اہمیت و برکات و جماعتی تعارف پر مشتمل 545لیفلیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔ نیز کافرین ریجن میں ریجنل ہسپتال کے تمام وارڈز و ایمرجنسی میں بیماروں کی تیمارداری کی گئی اور ان میں پھل اور پانی بھی تقسیم کیا گیا ۔اس دوران مستفید ہونے والے مریضوں ،ہسپتال عملہ ،ڈاکٹر ز و دیگر افراد میں 178 افطار پیکٹس و رمضان کی اہمیت و برکات و جماعتی تعارف پر مشتمل 150لیفلیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

(رپورٹ: حافظ مصور احمد مزمل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button