اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

درخواست دعا

٭… میر زبیر احمد صاحب مربی سلسلہ تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی بھتیجی صباحہ میر، عمر5؍سال کی گزشتہ دنوں گرنے کی وجہ سے دائیں بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی جس کے لیے ڈاکٹرز نے آپریشن تجویز کیا تھا چنانچہ مورخہ 8؍جون بروز بدھ عزیزہ کا آپریشن ہواہے۔ احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے اللہ تعالیٰ کسی بھی قسم کی پیچیدگی سے بچائے اورکامیاب آپریشن ہو۔ آمین ۔

٭…٭…٭

نمایاں کامیابی

٭…حافظ عارف اللہ صاحب تحریر کرتے ہیں کہ میرے بیٹے ڈاکٹر عطاء الرحمٰن نے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے Mining Engineering میں (Missouri University of Science and Technology USA) سے PHD مکمل کرلی ہے اور 2021ء میں انہیں outstanding graduate student award سے نوازا گیا۔الحمدللہ

ڈاکٹر عطاءالرحمٰن صاحب کے دادا کا نام قاری عاشق حسین صاحب آف سانگلہ ہل اور نانا کا نام چودھری احمد حسن صاحب ہے۔ ان کی دادی رشیدہ بی بی صاحبہ کو 1978ء میں سانگلہ ہل میں احمدی ہونے پر شہید کیا گیا تھا اور وہ جماعت احمدیہ کی پہلی خاتون تھیں جنہیں شہادت کا رتبہ ملا۔ ان کی نانی جب ربوہ میں رہا کرتی تھیں تو محلے کے بچے اُن سے قرآن مجید پڑھنے آیا کرتے تھے۔ آج کل وہ کینیڈا میں مقیم ہیں، انہیں بھی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

اللہ تعالیٰ موصوف ڈاکٹر صاحب کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور ان کا حامی و ناصر ہو اور دونوں جہانوں میں کامیابیوں کا وارث بنائے آمین ۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button