افریقہ (رپورٹس)

جلسہ سیرت النبی ﷺ جامعۃ المبشرین برکینا فاسو

(محمد اظہار احمد راجہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل برکینا فاسو)

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مورخہ 21؍مئی 2022ء کو جامعۃ المبشرین برکینافاسو کو مجلس ارشاد کے تحت رواں تعلیمی سال کا دوسرا جلسہ سیرت النبیﷺ منعقد کرنےکی توفیق ملی۔ پروگرام کی تیاری کے لیے ماہ کے شروع میں ہی مجلس کی ایک میٹنگ کر کے تمام مہمانان، مقررین، موضوعات وغیرہ کو فائنل کیا گیا اور تیاری شروع کر دی گئی۔

جلسہ کی صدارت مکرم مبارک احمد منیر صاحب استاد جامعۃ المبشرین برکینا فاسونے کی۔ جلسہ کا آغاز ساڑھے گیارہ بجےجامعۃ المبشرین کے ہال میں تلاوت قرآن مجید سے ہواجو کہ عزیزم ابراہیم چتینگے طالب علم سال اول نے کی اور فرنچ ترجمہ پیش کیا۔ تلاوت کے بعد حضرت مسیح موعوودؑ کا معرکۃ الآراءعربی قصیدہ فی مدح النبی ﷺ (یا عین فیض اللہ )جامعہ کے طالب علم عزیزم عبدالوہاب Tangara سال دوم نے ترنم کے ساتھ پڑھا اور فرنچ ترجمہ پیش کیا۔

جلسہ کی پہلی تقریر عزیزم ساوادوگو سایوباسال دوم کی تھی ان کا موضوع تھا ’’آنحضرت ﷺ بطور اسوہ حسنہ‘‘۔ جلسہ کی دوسری تقریر عزیزم ماندے مصطفیٰ طالب علم سال سوم کی تھی جس کا موضوع ’’رحمۃ للعالمینﷺ‘‘ تھا۔

اختتامی تقریر مکرم مبارک احمد منیر صاحب استاذ جامعة المبشرین برکینا فاسو نے پیش کی جس کا موضوع اسوہ انسان کامل ﷺ تھا۔ تقریب کے آخر پرمکرم پرنسپل صاحب جامعۃ المبشرین برکینا فاسو نے سیرت النبیﷺ کے حوالے سے حضرت اقدس مسیح موعودؑ کا نمونہ اور آپ علیہ السلام کے عشق رسولﷺ کی کیفیات کا ذکر کیا۔ پرنسپل صاحب نے مقررین کا شکریہ ادا کیا اور دعا کروائی۔ اختتام پر سب حاضرین نے مل کر قصیدہ ’’یا عین فیض اللہ والعرفان‘‘ پڑھا اور آنحضرتﷺ پر دورو سلام بھیجا۔ ان خوبصورت لمحات کے ساتھ یہ جلسہ ختم ہوا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں عشق رسول کی لازوال نعمت سے نوازتا چلا جائے۔ آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button