افریقہ (رپورٹس)

جلسہ یوم خلافت جامعۃ المبشرین برکینا فاسو

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مورخہ 28مئی 2022ء کو جامعۃ المبشرین برکینافاسو کو مجلس ارشاد کے تحت جلسہ یوم خلافت منعقد کرنےکی توفیق ملی۔ اس جلسہ کی صدارت مکرم محمود ناصر ثاقب صاحب امیر و مشنری انچارج برکینافاسو نے کی۔ جلسہ کا آغاز ساڑھے گیارہ بجے جامعۃ المبشرین کے ہال میں تلاوت قرآن مجید سے ہواجو عزیزم بخاری احمد طالب علم سال دوم نے کی اور فرنچ ترجمہ پیش کیا۔ تلاوت کے بعد خلافت کے موضوع پر ایک اردو نظم جامعہ کے طالب علم عزیزم جگی آدما اور Tangara عبدالوہاب سال دوم نے پڑھی اورفرنچ ترجمہ پیش کیا۔

جلسہ کی پہلی تقریر عزیزم تراؤرے سلف سال دوم کی تھی جس کا موضوع ’’خلافت ایک عظیم انعام خداوندی‘‘ تھا۔ جلسہ کی دوسری تقریرعزیزم سونو عبدالرزاق طالب علم سال سوم کی تھی جس کا موضوع ’’قیام و استحقام خلافت‘‘ تھا۔

جلسہ کی تیسری تقریر پرنسپل صاحب جامعة المبشرین برکینافاسو نے پیش کی جس کا موضوع ’’اطاعت خلافت‘‘ تھاجس میں انہوں نے خلافت جوبلی کے موقع پر دہرایا جانے والا عہد بھی پیش کیا۔

تقریب کے آخر پر مہمان خصوصی مکرم امیر صاحب برکینافاسو نے بھی خلافت کے موضوع پر اظہار خیال کیا اور خلیفہ وقت کی تمام ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مربیان و معلمین کوکیسے اپنی زندگیاں کامل اطاعت اور فرمانبرداری سے گزارنی چاہئیں کے بارہ میں نصائح کیں اور آخر پر اجتماعی دعا کے ساتھ اس جلسہ کا اختتام ہوا۔

الحمدللہ یہ جلسہ بخیریت اختتام پذیر ہوا اور جامعہ کے طلباء کے علاوہ بستان مہدی جماعت کے احباب و خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد نے اس جلسہ میں شرکت کی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو خلافت کا حقیقی مطیع اور فرمانبردار بنائے۔ آمین

(رپورٹ: محمد اظہار احمد راجہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button