امریکہ (رپورٹس)

عشرہ صلاۃ برامپٹن ویسٹ امارت، کینیڈا

(محمد سلطان ظفر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل کینیڈا)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے برامپٹن ویسٹ امارت، کینیڈا نے مورخہ 3 تا 12؍جون 2022ء عشرہ صلوٰۃ کا اہتمام کیا۔ اس عشرہ میں اطفال الاحمدیہ کے لیے ایک خصوصی پروگرام ترتیب دیا گیا جس کے تحت آٹھ روزہ اطفال اسپورٹس کیمپ لگایا گیا۔ مسجد مبارک کے جمنازیم، پارکنگ لاٹ اورملحقہ پارک میں کھیلوں کے پروگرام ترتیب دیے گئے۔ کھیلوں کے دوران نمازوں کا خصوصی اہتمام کیا گیا اور ایسے پروگرام پیش کیے گئے جس سے نماز کی اہمیت، فضیلت اور ضرورت اجاگر ہوتی تھی۔

سوال و جواب کی نشستیں بھی منعقد کی گئیں جن میں مربیانِ سلسلہ مکرم علی رضا صاحب اور مکرم عمرخان صاحب نے اطفال کے سوالوں کے تسلی بخش جوابات بھی دیے جو کہ نماز، نماز کے مسائل، وقف، سکولوں میں درپیش مسائل اور سماجی دباؤ کے بارہ میں تھے۔

اس کیمپ میں اس بات کا بھی خاص خیال رکھا گیا کہ بچوں کو نئے احمدی دوست بنانے کا موقع ملے تاکہ اس کیمپ کے اختتام کے بعد بھی وہ آپس میں ایک مضبوط تعلق قائم رکھ سکیں جو تازندگی قائم رہے۔ ان شاء اللہ۔

الحمدللہ اس سپورٹس کیمپ میں روزانہ اوسطاً 90 اطفال شامل ہوتے رہے۔ اس کیمپ میں پروگرام اس طرح ترتیب دیا گیا تھا کہ بچوں کے والدین بھی نمازوں کے اوقات میں مسجد میں آکر بچوں کے ساتھ نمازیں ادا کریں تاکہ بچوں کے ساتھ ساتھ اُن کے والدین کو بھی مسجد میں باجماعت نماز اداکرنے کا عادی بنایا جاسکے۔ اس عشرہ میں باجماعت حاضری میں اوسطاً 150 افراد کا اضافہ ہوا۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button