افریقہ (رپورٹس)

ہفتہِ خلافت احمدیہ جماعت آئیوری کوسٹ

(عبدالنور۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل آئیوری کوسٹ)

اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے جماعت احمدیہ آئیوری کوسٹ کو امسال جماعتی روایات کے مطابق ملک بھر میں 27مئی تا 03جون 2022ء ہفتہ خلافت احمدیہ منانے کی توفیق ملی۔ ہفتہ کا باقاعدہ آغاز کئی اضلاع میں باجماعت یا انفرادی نماز تہجد کے ساتھ کیا گیا۔ احباب جماعت نے کئی مقامات پر انفرادی صدقات بھی دیے۔

اس ہفتہ کےدوران امیر و مشنری انچارج آئیوری کوسٹ مکرم عبد القیوم پاشا صاحب کی جانب سے موصولہ راہنمائی کے مطابق ریجنل مبلغین کرام نے تمام ریجنز میں پروگرامز کا انعقاد کیا جس میں خطبات جمعہ، جلسہ ہائے یوم خلافت نیز دروس و ریڈیو پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کے تحت ملک بھر کے 18 ریجنز کی کل 84 جماعتوں میں ان پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں یوم خلافت کے حوالے سے70 اجلاسات و اجتماعات کا انعقادکیا گیا جن میں شاملین کی کل تعداد 2500 کے قریب رہی۔ مبلغین کرام و معلمین کرام کے ساتھ ساتھ لوکل احمدی احباب نے بھی ان اجلاسات و اجتماعات میں خلافت کے موضوع پر تقاریر کیں جبکہ ساتھ ہی سوال وجواب کی نشست بھی رکھی گئی جس میں خلافت سے متعلق شاملین کے سوالات کے جوابات دیے گئے۔ جبکہ 65 خطبات جمعہ بعنوان ‘‘خلافت احمدیہ’’ دیے گئے جن کے سامعین کی تعداد 8000 کے قریب رہی۔ ساتھ ہی ساتھ نماز فجر و مغرب کے بعد مختلف مقامات پر دروس کا اہتمام بھی کیا گیا۔ تمام ریجنز میں 200 سے زائد دروس کا اہتمام کیا گیا۔ آئیوری کوسٹ کے مختلف مقامات پر ریڈیو سٹیشنز پر ہفتہ وار پروگرامز کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔ دوران ہفتہ کئی ایک مقامات پر ریڈیو پروگرامز یوم خلافت کی مناسبت سے نشر کیے گئے۔ ان پروگرامز کی تعداد موصولہ رپورٹ کے مطابق 25 ہے جن کے سامعین کی تعداد 15000 کے قریب ہے۔ ساتھ ہی کئی ایک مقامات پر بک سٹالز کا بھی انعقاد کیا گیا جن میں بقیہ کتب کے ساتھ خلافت کے عنوان پر جماعتی کتب بزبان فرنچ بھی نمایاں طور پر رکھی گئیں جن سے کئی ایک افراد مستفیض ہوئے۔ الحمد للہ علی ذالک

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان پروگرامز کے دوراس اثرات مرتب فرمائے اور جماعت احمدیہ آئیوری کوسٹ کے ہر فرد کو خلافت سے مضبوط تعلق قائم کرنے والا اور خلافت کا سلطان نصیر بنائے۔ آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button