مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ کی مصروفیات

مورخہ 20تا 26؍جون 2022ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…10؍جون بروز جمعۃ المبارک: حضور انور نے بعد نماز جمعہ مجلس انصار اللہ یوکے کے سائیکلنگ گروپ کو شرف ملاقات بخشا۔یہ گروپ مسجد مبارک اسلام آباد، یوکے سے لے کرمسجد مبارک پیرس، فرانس کے لیے سائیکل سفر پر روانہ ہورہا تھا۔یہ سفر تین دن میں طے کرنے کا پروگرام تھا۔ حضور انور نے گروپ کے ممبران کا تعارف حاصل کیا اور اجتماعی دعا کروائی۔

٭…23؍جون بروز جمعرات: حضور انور نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ جمیلہ قمر اختر صاحبہ اہلیہ مکرم غلام حسین اختر صاحب (والتھم فارسٹ، یوکے) کی نمازِ جنازہ حاضر اور 07 مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…24؍جون بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذریعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ صفحہ 5پر ملاحظہ فرمائیں )

٭…26؍جون بروز اتوار: آج دوپہر بارہ بجے خدام الاحمدیہ سِڈنی، آسٹریلیا کی حضور انور کے ساتھ آن لائن ملاقات ہوئی۔

٭…حضور انور نے آج بعد نماز عصر اپنے دفتر سے دعاؤں کے ساتھ عزیزہ صبیحہ خان بنت مکرم فضل الرحمٰن ناصر صاحب (استاد جامعہ احمدیہ یوکے) کی رخصتی فرمائی۔ عزیزہ کی شادی مکرم سید رمیض طاہر بخاری صاحب (طالب علم جامعہ احمدیہ جرمنی) کے ساتھ طے پائی ہے۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِوَ

کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button