حضرت مسیح موعودؑ

ملفوظات حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام اور فارسی ادب (قسط نمبر 110)

(محمود احمد طلحہ ۔ استاد جامعہ احمدیہ یو کے)

نماز مغرب کے بعدمقدمہ بازی کے اوپر ذکر چلا تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایاکہ’’اب اس وقت دنیا کا یہ حال ہے کہ لوگوں نے خدا کا کوئی خانہ خالی نہیں رکھا ۔گذشتہ کا رروائی کا یہ لوگ خیال نہیں کرتے اور نہ تجربہ کرتے ہیں کہ کیا کسی کو خیال تھا کہ مقدمہ جہلم کا یہ نتیجہ ہو گا۔پھر جس خدا نے قبل از وقت بتلایا اور ہم نے دو صد سے زائد کتب چھاپ کر فیصلہ سے پیشتر شائع کردیں جس میں ذکر تھا کہ اس مقدمہ میں ہماری فتح ہے وہی خدا اب بھی ہمارے ساتھ ہے ۔؎

ہر بلا کیں قوم را حق دادہ است

زیر آں گنجِ کرم بنہادہ است‘‘

(ملفوظات جلد پنجم صفحہ 43،ایڈیشن1984ء)

تفصیل:اس حصہ ملفوظات میں آنے والا شعر،مولانا عبدالحق صاحب رامہ کی تحقیق کے مطابق مولانا روم کا ہے ۔

شعر مع اعراب و ترجمہ :

ہَرْ بَلَا کِیْں قَوْم رَاحَقْ دَادِہْ اَسْت

زِیْرِ آںْ گَنْجِ کَرَمْ بِنِہَادِہْ اَسْت

ہر آزمائش جو خدا نے اس قوم کے لیے مقدر کی ہے اس کے نیچے رحمتوں کاخزانہ چھپا رکھاہے۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button