افریقہ (رپورٹس)

کیمرون میں رمضان المبارک کے بابرکت ایام میں غرباء کی امداد

(عبدالخالق نیر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل کیمرون)

رمضان المبارک کے آتے ہی تمام دنیا میں سارے مسلمان نبی کریمﷺ کی سنتِ مبارکہ کے مطابق تلاوت قرآن کریم، نوافل اور دوسری عبادات میں مصروف ہو جاتے ہیں۔ اسی طرح پیارے آقاﷺ کی سنت ہے کہ غرباء کی امداد فرمایا کرتے تھے تا کہ غرباء اور محروم طبقہ بھی رمضان المبارک اور عید کی خوشیوں میں شامل ہوسکیں۔

کیمرون میں جماعت نے ہیومنیٹی فرسٹ کے تعاون سے 3ہزار سے زائد افراد تک کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کیں۔ یہ خدمت کیمرون کے سات ریجنز میں کی گئیں۔ تقریباً 100 یتامیٰ اور بیوگان تک بھی یہ امداد پہنچی۔
تمام علاقوں میں غرباء کی طرف سے خوشی کا اظہار کیا گیا۔ لوگوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل میں جماعت احمدیہ ہماری مدد کرنے آتی ہے۔ بیماری ہو، سیلاب ہو یا کوئی آفت آئے، جماعت بنی نوع انسان کی مدد میں پیش پیش ہوتی ہے۔

اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ کیمرون کو بنی نوع انسان کی خدمت بڑھ چڑھ کر کرنے کی توفیق عطا فرماتا رہے۔ آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button