افریقہ (رپورٹس)

تقریب آمین کایا ریجن، برکینا فاسو

(محمد اظہار احمد راجہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل برکینا فاسو)

مکرم حافظ عطاء النعیم صاحب، مبلغ سلسلہ کایا ریجن، برکینافاسو تحریر کرتے ہیں کہ قرآن مجید کا دور مکمل کرنے پر آمین کی دعائیہ تقریب منعقد کرنا جماعت احمدیہ کی خوبصورت روایات میں سے ایک ہے۔ الحمد اللہ ایسی تقریبات اب دنیا کے ہر کونے میں منعقد ہوتی ہیں۔ برکینافاسو میں بھی اس دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ مورخہ 25؍جون 2022ء بروز ہفتہ جماعت احمدیہ کایاKaya کے ریجنل ہیڈ کواٹرز کی ’’مسجد ھدیٰ‘‘ میں ایسی ہی ایک بابرکت تقریب کا انعقاد ہوا۔ اس مسجد کا افتتاح سیدنا حضرت امیرالمومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 31؍مارچ 2004ء کو فرمایا تھا۔ اس تقریب میں وہ خوش نصیب احباب شامل تھے جنہوں نے دوران سال قرآن کریم کی تکمیل کی سعادت حاصل کی۔

تقریب میں شمولیت کے لیے مکرم محمود ناصر ثاقب صاحب امیر جماعت احمدیہ برکینافاسو بطور خاص نیشنل ہیڈ کواٹرز سے تشریف لائے تھے اور آپ کے ہمراہ مکرم چوہدری نعیم احمد باجوہ صاحب پرنسپل جامعہ احمدیہ برکینافاسو بھی تھے۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو کہ سورے قاسم صاحب مربی سلسلہ نے کی اور مورے زبان میں ترجمہ سورگو عمر صاحب مربی سلسلہ نے پیش کیا۔ اس کے بعد ساواڈوگو نعیم صاحب سیکرٹری مال کایا ریجن نے استقبالیہ کلمات کہے۔

بعدازاں مکرم پرنسپل صاحب جامعہ احمدیہ برکینافاسو نے قرآن کریم پڑھنے کی فضیلت اور جامعہ احمدیہ میں دا خلہ کی اہمیت پر تقریر کی۔ اس کےبعد مہمان خصوصی مکرم امیر صاحب برکینافاسو نے قرآن مجید کا دور مکمل کرنے والے احباب سے قرآن کریم سنا اور اسناد تقسیم کیں۔

سال رواں میں کایا ریجن کے کل 36 احباب نے قرآن کریم ناظرہ مکمل کرنے کی توفیق پائی۔ الحمدللہ ۔ جن میں 6 اطفال، 71خدام 7لجنہ اماء اللہ اور 7 انصار شامل تھے۔ ان کے نام بغرض دعا پیش ہیں۔

حلقہتنظیمنامنمبر شمار
KAYA VILLEناصرSawadogo khalid1
KAYA VILLEناصرSawadogo Naeem2
KAYA VILLEخادمBagayogo Moussa3
KAYA VILLEطفلBagayogo Hamza4
KAYA VILLEخادمOuedraogo Al Hassen5
KAYA VILLEخادمOuedraogo Moussa6
KAYA VILLEطفلOuedraogo Abdulaye7
KAYA VILLEطفلBamogo Abdul Nourou8
KAYA VILLEلجنہ اماء اللہSawadogo Habibou9
KAYA VILLEلجنہ اماء اللہZouyinga Aminata10
KALAMBAGHOUلجنہ اماء اللہKiama Saadia11
ABKANGOUناصرBandé Idriss12
KOULLOUخادمSawadogo Zakaria13
KOULLOUخادمSawadogo Idriss14
KOULLOUخادمSoré Souleymane15
KOULLOUناصرSawadogo Abdoulaye16
KOULLOUخادمNiampa Idriss17
KOULLOUخادمSawadogo Daouda18
KOULLOUخادمNiampa Louda19
KOULLOUخادمSawadogo Muhammad20
KOULLOUخادمSawadogo Ibrahim21
KOULLOUناصرSawadogo Yacouba22
WENANEخادمOuedraogo Abdul Qadir23
WENANEلجنہ اماء اللہOuedraogo Rabiatou24
WENANEطفلOuedraogo Abdul Rahim25
WENANEلجنہ اماء اللہOuedraogo Maimounata26
KASSIRINناصرOuedraogo Isshak.27
KASSIRINناصرOuedraogo Ousmane.28
KASSIRINخادمOuedraogo Séni.29
KASSIRINخادمOuedraogo Mahmoud.30
KASSIRINخادمOuedraogo Ibrahim.31
KASSIRINطفلDiallo Leidi32
KASSIRINلجنہ اماء اللہOuedraogo Balguissa33
KASSIRINخادمOuedraogo sayouba34
TAFGOلجنہ اماء اللہZoré Saadia35
TAFGOخادمDiandé Koundya36

آخر میں مکرم امیر صاحب نے احباب جماعت کو قرآن مجید سیکھنے، اس کا علم حاصل کرنے اور ا س پر عمل کرنے کی طرف توجہ دلائی۔ تقریب کا اختتام دعا سے ہوا۔ بعد ازاں تقریب میں موجود تمام حاضرین کی خدمت میں طعام پیش کیا گیا۔ اللہ تعالیٰ ہماری اس حقیر سی کاوش کو قبول فرمائے۔ آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button