مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ کی مصروفیات

مورخہ 04تا 10؍جولائی 2022ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…مورخہ 28؍جون کو حضور انور نے بین الاقوامی وزارتی کانفرنس برائے آزادیٔ مذہب کے لیے خصوصی پیغام ریکارڈ کروایا۔ یہ کانفرنس 05؍جولائی کو لندن میں منعقد ہوئی جہاں پر حضور انور کا خصوصی پیغام نشر ہوا۔

٭…04؍جولائی بروز سوموار: حضور انور نے آج بعد نماز عصر اپنے دفتر سے دعاؤں کے ساتھ عزیزہ Michelleکھوکھر بنت مکرم مجید کھوکھر صاحب کی رخصتی فرمائی۔ عزیزہ کی شادی مکرم غدیر احمد صاحب (کارکن مخزن تصاویر) کے ساتھ طے پائی ہے۔

٭…07؍جولائی بروز جمعرات: حضور انور نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم محمد سلیم چودھری صاحب ابن مکرم چودھری محمد سعید صاحب (Lemington Spa، یوکے) کی نمازِ جنازہ حاضر اور 08مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

٭… نماز عصر کے بعد آج انڈونیشیا سے تشریف لائے دو مہمانان مکرم محمد Isnur صاحب (چیرمین انڈونیشین legal aid فاؤنڈیشن) اور مکرم احمد Taufan Damanik صاحب (چیرمین نیشنل Comission on Human rights) کو حضور انور سے ملاقات کرنے کا شرف حاصل ہوا۔

٭…حضور انور نے آج اپنے دفتر سے دعاؤں کے ساتھ عزیزہ طوبیٰ حسین صاحبہ بنت مکرم منور حسین صاحب کی رخصتی فرمائی۔ عزیزہ کی شادی مکرم آصف منیر صاحب (مربی سلسلہ) کے ساتھ طے پائی ہے۔

٭…08؍جولائی بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں حضرت ابوبکر صديقؓ کے دَور خلافت ميں مختلف جنگي مہمات ميں مسلمانوں کے لشکروں کي فتوحات کا تفصيلي تذکرہ فرمایا۔

٭…آج شام کو درج ذیل مہمانان کو حضور انور سے ملاقات کرنے کا شرف حاصل ہوا:

Mr & Mrs Michael More-Molyneux (Lord Lieutenant of Surrey)

Mr Christopher Critchlow (High Sheriff of Surrey)

Mr Jonathan Lord (MP, Woking)

٭…09؍جولائی بروز ہفتہ: حضور انور نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ سعیدہ رفعت منیر صاحبہ اہلیہ مکرم منیر احمد ملک صاحب (سکنتھورپ، یوکے) کی نمازِ جنازہ حاضر اور 06 مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…10؍جولائی بروز اتوار: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميں خطبہ عید الاضحی ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔حضور انور نے خطبہ عید میں حقیقی قربانی کی اہمیت اور اس لحاظ سے احمدیوں کے فرائض نیز اس مناسبت سے واقفینِ نو کی تربیت کے حوالے سے ان کے والدین کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔

٭…خطبہ عید کے بعد حضورِ انور مسجد سے باہر رونق افروز ہوئے اور مسرور ہال کے اندر تشریف لے گئے جس کے ایک حصہ میں خواتین نے نماز عید ادا کی تھی۔ کچھ دیر وہاں رونق افروز رہنے کے بعد حضورِ انور احاطہ مسجد مبارک کا راؤنڈ لگاتے ہوئے اپنی رہائش گاہ میں تشریف لے گئے۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button