امریکہ (رپورٹس)

آن لائن جلسہ یوم خلافت۔ مجلس انصاراللہ کینیڈا

(ناصر احمد وینس۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل کینیڈا)

محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کے ساتھ مجلس انصاراللہ کینیڈا کو مورخہ 8؍مئی 2022ء بروز اتوار ورچوئل (یعنی آن لائن) جلسہ یوم خلافت منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

جلسہ ہذا کے لیے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے باقاعدہ منظوری لی گئی۔ منظوری حاصل کرنے کے بعد مکرم صدر صاحب مجلس انصاراللہ کینیڈا نے جلسہ کے جملہ انتظامات اور کامیاب انعقاد کی خاطر مندرجہ ذیل افراد پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی:

مکرم ناصر محمود صاحب (نائب صدر۔ نگران)، مکرم داود اسماعیل صاحب (نائب قائد عمومی)، مکرم طارق محمود صاحب (ویڈیو ریکارڈنگ)، مکرم سہیل احمد ثاقب صاحب (قائد تعلیم القران و مربی سلسلہ)، مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب (نائب صدر صف دوم و مربی سلسلہ)، مکرم کلیم احمد صاحب (قائد تربیت)، مکرم مرزا وقاص احمد صاحب (ایڈیشنل قائد تعلیم)، مکرم فاروق شہزاد صاحب (قائد وقف جدید)، مکرم فخرچغتائی صاحب (نیشنل قائد عمومی) اور مکرم ناصر الدین اقبال صاحب (معاون صدر۔ تکنیکی معاونت)

جلسہ ہذا کی تیاری کے لیے مذکورہ بالا ممبران کمیٹی کی مختلف میٹنگز میں جلسے کے خد و خال اور موضوعات کو حتمی شکل دینے کے بعد اس کے کچھ حصوں کی ریکارڈنگ کی گئی۔ جس کے لیے ایم ٹی اے ٹیم کی معاونت سے ان کی ریکارڈنگ MTA اسٹوڈیوز میں انجام پائی۔

اسی طرح خلفاء احمدیت کی تقاریر کے اقتباسات کی آڈیو ریکارڈنگ بھی کی گئی۔ جن کو بعد ازاں پروگرام کے دوران سلائیڈز کی صورت میں پیش کیا گیا۔

محترم ملک لال خان صاحب امیر جماعت کینیڈا کی صدارت میں جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ بعد ازاں اس کا اردو و انگریزی ترجمہ پیش کیا گیا۔ حدیث نبویؐ مع اردو و انگیزی ترجمہ کے بعد، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریرات کا ایک اقتباس انگریزی ترجمہ کے ساتھ پیش کیا گیا۔

اس بابرکت جلسہ کی پہلی تقریر مکرم عبدالرشید انور صاحب مشنری انچارج کینیڈا کی تھی۔ جنہوں نے ’’خلیفہ خدا بناتا ہے‘‘ کے موضوع پر بڑے تفصیلی و موثر انداز سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفاء احمدیت کے اقتباسات کے ذریعہ اس موضوع کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

مزید براں جلسہ میں حضرت خلیفۃ المسیح الاولؓ اور حضرت خلیفۃ المسیح الثانیؓ کے اقتباسات کی سلائیڈز نیز حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؓ اور حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے بعض ویڈیو کلپس مع انگریزی ترجمہ دکھائے گئے۔

بعد ازاں مکرم ہادی علی چودھری صاحب نائب امیر جماعت احمدیہ کینیڈا نے خلفاء احمدیت کے ساتھ اپنے گزرے ہوئے یادگاری بابرکت لمحات سے وابستہ یادیں، ناظرین کے لیے ایک انٹرویو کی شکل میں ریکارڈ کروائیں۔

مکرم ہادی علی چودھری صاحب نے جماعت کے چار خلفاء کرام کے ساتھ اپنی زندگی کے گزرے بابرکت لمحات نہایت دلچسپ انداز میں بیان کیے۔

اس کے بعد مکرم مبشر احمد صاحب نے ایک نظم پڑھی، جس کا رواں انگریزی ترجمہ بھی سکرین پر دکھایا جاتا رہا۔

اس خصوصی پروگرام کے آخر میں مکرم امیر صاحب نے ’’عصر حاضر میں خلافت کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر انگریزی زبان میں پراثر خطاب کیا۔

اس بابرکت جلسہ کے آخر پر مکرم عبدالحمید وڑائچ صاحب ، صدر مجلس انصاراللہ کینیڈا نے تمام شرکاء، ناظرین اور جملہ ممبران انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ جنہوں نے اس ورچوئل بابرکت جلسہ کو کامیاب بنانے میں ان تھک محنت کی۔

جلسہ کے اختتام پر مکرم امیر صاحب نے دعا کروائی جس کے بعد یہ بابرکت جلسہ اختتام پذیر ہوا۔

اس جلسہ کی رواں کارروائی کو یو ٹیوب پر دیکھنے والوں کی تعداد تقریباً چار ہزارکے لگ بھگ تھی۔ جلسہ کی ریکارڈنگ مجلس انصاراللہ کینیڈا کے مندجہ ذیل یو ٹیوب چینل پر بھی دیکھی جا سکتی ہے:

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button