تازہ ترینحضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز

جلسہ سالانہ برطانیہ کے شاملین و ڈیوٹی کنندگان کے لیے دعا کی تحریک

(ادارہ الفضل انٹرنیشنل)

(اسلام آباد، تلفورڈ یوکے۔29؍ جولائی 2022ء) امیرالمومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ الودود بنصرہ العزیز نے آج خطبہ جمعہ میں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے بابرکت دورِ خلافت میں وقوع پذیر ہونے والے بعض جنگی معرکوں کا تذکرہ فرمایا۔

اپنے خطبہ کے اختتام پر حضورِ انور نے 5 تا 7؍ اگست 2022ء منعقد ہونے والے جلسہ سالانہ برطانیہ کی مناسبت سے شاملین و ڈیوٹی کنندگان کے لیے دعا کی تحریک فرمائی۔

حضورِ انور ایّدہ اللہ نے فرمایا کہ اگلے جمعے ان شاء اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ برطانیہ کا جلسہ سالانہ بھی شروع ہورہا ہے۔ دعا کریں اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے اس جلسہ کو بابرکت فرمائے۔ شامل ہونے والے جو آرہے ہیں ان کا سفر بھی خیریت سے ہو، شامل ہونے کے لیےخیریت سے آئیں۔ جو ڈیوٹی دینے والے ہیں ان کے لیے بھی دعا کریں اللہ تعالیٰ ان کو صحیح طرح اپنے فرائض ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ کیونکہ دو، تین سال کے وقفہ کے بعد بڑا جلسہ ہورہا ہے، پچھلے سال ہوا تھا لیکن چھوٹے پیمانے پر، مکمل طور پر بڑا جلسہ اب ہورہا ہے اس لیے بعض دقتیں بھی ہوں گی۔ اللہ تعالیٰ جو بھی انتظامی دقتیں ہیں یا جو بھی دقتیں کسی بھی صورت میں پیدا ہوسکتی ہیں ان کو دور فرمائے۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس جلسہ سالانہ کو ہر لحاظ سے کامیاب فرمائے۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button