ایشیا (رپورٹس)

تقریب تقسیمِ اسناد جامعہ احمدیہ انڈونیشیا 2022ء

(فضلِ عمر فاروق۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل انڈونیشیا)

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی دعاؤں کے طفیل اس سال جامعہ احمدیہ انڈونیشیا سے 8 شاہدین اور 7مبشرین فارغ التحصیل ہوئے۔ تقریب تقسیم اسناد مورخہ 15؍جولائی 2022ء بروز جمعۃ المبارک مسجد نصر میں منعقد ہوئی جس میں مکرم امیر صاحب جماعت احمدیہ انڈونیشیا بطور مہمان خصوصی تشریف لائے اور پروگرام کی صدارت کی۔ قرآن شریف کی تلاوت اور نظم کے بعد پرنسپل صاحب جامعہ احمدیہ انڈونیشیا مولانا معصوم احمد صاحب نے مختصراً سالانہ رپورٹ پیش کی۔ پھر آپ نے مبلغین کے فرائض کے متعلق حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی بعض ہدایات بیان کیں۔
بعد ازاں مکرم نیشنل سیکرٹری تعلیم نے نومبلغین کے لیے میدان عمل میں پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کیا اور نماز و نوافل کی اہمیت کے متعلق رسالہ کشتی نوح سے ماخوذ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے چند نصائح پیش کیں۔

اس کے بعد مولانا معراج الدین صاحب مبلغ انچارج جماعت انڈونیشیا نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی اساتذہ و طلباء جامعہ احمدیہ انڈونیشیا سے توقعات کا ذکر کیا جو حضور انوار نے نومبر 2020ء میں عطا فرمائی تھیں۔ بعد ازاں نیشنل امیر مولانا عبد الباسط صاحب نے خطاب کیا۔ آپ نے قرآن شریف کی آیت وَمَا کَانَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ لِیَنۡفِرُوۡا کَآفَّۃً ؕ فَلَوۡلَا نَفَرَ مِنۡ کُلِّ فِرۡقَۃٍ مِّنۡہُمۡ طَآئِفَۃٌ لِّیَتَفَقَّہُوۡا فِی الدِّیۡنِ (التوبہ: 122) کا ذکر کر کے جامعہ احمدیہ یوکے کی تقریب تقسیم اسناد میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی ہدایات کا ذکر کیا جس میں حضور انور نے مربیان کرام کو عاجزی اختیار کرنے کی تلقین فرمائی تھی۔ اس کے بعد آپ نے اختتامی دعا کروائی۔

فارغ التحصیل شاہدین کے اسماء : مکرم محمد طلحہ صاحب مربی سلسلہ، مکرم محمد دھلان صاحب مربی سلسلہ، مکرم جمال الدین صاحب مربی سلسلہ، مکرم تنویر احمد خُدری صاحب مربی سلسلہ، مکرم ایمان احمد مولانا صاحب مربی سلسلہ، مکرم محمد شیر علی خان صاحب مربی سلسلہ اور مکرم ذوالفقار فضل صاحب مربی سلسلہ۔

فارغ التحصیل مبشرین کے اسماء: مکرم محمد ریاضی عارفین صاحب مربی سلسلہ، مکرم عبد الناصرصاحب مربی سلسلہ، مکرم اَنْدرِی انصار ہمایوں صاحب مربی سلسلہ، مکرم کشف اللہ نور الٰہی صاحب مربی سلسلہ، مکرم محی الدین صاحب مربی سلسلہ، مکرم سلطان القلم صاحب مربی سلسلہ اور مکرم سلطان ناصر صاحب مربی سلسلہ۔

اسی طرح دوران تدریسی سال پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے اسماء یوں ہیں:

٭…درجہ خامسہ: اول۔ عزیزم محمد عارفین، دوم۔ عزیزم حافظ حمدانی، سوم۔ عزیزم واحد یایانگ

٭…درجہ رابعہ: اول۔ عزیزم غالب احمد، دوم۔ عزیزم لطیف نور حسن، سوم۔ عزیزم رحمت پاسادینو

٭…درجہ ثالثہ: اول۔ عزیزم عبد العارف، دوم۔ عزیزم الھام سید احمد، سوم۔ عزیزم رَشدا تاتا

٭…درجہ ثانیہ: اول۔ عزیزم علیم احمد حُسنا، دوم۔ عزیزم فریق نور جمیع، سوم۔ عزیزم حبیب الرحمٰن

٭…درجہ اولیٰ: اول۔ عزیزم محمد نور رحمان، دوم۔ عزیزم اسماعیل فردوس، سوم۔ عزیزم اگوس مبارک احمد

٭…درجہ ممہدہ: اول۔ عزیزم زکی محمد صادق، دوم۔ عزیزم لطیف احمد، سوم۔ عزیزم محمد عطاء السلام

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ ان تمام نو مبلغین کو اور جامعہ انڈونیشیا کے جملہ طلباء اور اساتذہ کو حقیقی رنگ میں خدمت دین کی توفیق عطا فرمائے اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے سلطان نصیر بن کراحمدیت یعنی حقیقی اسلام کو دنیا کے سامنے پیش کرے۔ آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button