جلسہ سالانہ

شاملین جلسہ سالانہ یوکے 2022ء کے لیے بعض مفید معلومات

خدا تعالیٰ کے فضل سے امسال جماعت احمدیہ یوکے کو دوبارہ جلسہ سالانہ وسیع پیمانے پر منعقد کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔ جلسہ گاہ پہنچنے کے لیے مفید معلومات قارئین الفضل انٹرنیشنل کی خدمت میں پیش ہیں۔

٭…لندن سے جلسہ سالانہ میں بذریعہ ٹرین بھی شرکت کی جاسکتی ہے، ٹکٹ رعایتی قیمت پرمسجد بیت الفتوح  لندن سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ ٹرینوں کا سلسلہ صبح 7 بجے سے شروع ہوجائے گا اور رات 11 بجے تک جاری رہے گا۔

٭…لندن سے Alton جانے والی ٹرین Waterloo سٹیشن سے چلے گی۔ یہ ٹرین لندن کے Clapham junction, Surbiton اور Wimbledon سٹیشنز سے ہوتی ہوئی جائے گی۔ یہSouth West railway کی ٹرین ہوگی۔

٭…بالغان کے لیے دوطرفہ ٹکٹ کی رعایتی قیمت 10 پاونڈ  جبکہ بچوں (5تا 15 سال) کے لیے 5 پاونڈ ہے۔

٭…اسی طرح Alton سٹیشن اور حدیقۃ المہدی کے درمیان جماعتی طور ایک کوچ سروس کا انتظام ہے جو کہ صبح 8 تا رات 10 بجے تک چلے گی،اور یہ بغیر کسی معاوضہ کے ہوگی۔ Alton سٹیشن پر احباب کی سہولت اور مدد کے لیے خدام موجود ہوں گے۔

٭…اسی طرح احباب جماعت بذریعہ کار بھی جلسہ سالانہ میں جا سکتے ہیں، گاڑی کے پاس حاصل کرنے کے لیے  صدر جماعت سے رابطہ کرنا ہوگا۔

٭…اسی طرح جلسہ گاہ میں مہمانوں کی رہائش کا انتظام بھی کیا گیا ہے، جس میں پرائویٹ خیمہ جات بھی شامل ہیں۔ لیکن اس کے لیے بروقت آفس جلسہ سالانہ سے اجازت لینا ضروری ہے۔

جلسہ گاہ میں داخلہ کے لیے ضروری ہدایات

٭…تمام احباب Aims Card یا جلسہ سالانہ IDکارڈ اپنے ساتھ ضرور لے کر آئیں۔

٭…وہ احباب جو یوکے میں رہتے ہیں لیکن ان کا Aims Cardنہیں بنا ہوا، وہ اپنے صدر جماعت سے رابطہ کریں۔

٭…جلسہ میں شامل ہونے کے لیے Double Vaccination کا ثبوت یا پھر منفی کووڈ ٹیسٹ کا ثبوت لازمی ہے۔ کووڈ ٹیسٹ 24 گھنٹے سے زیادہ پرانا نہ ہو۔ گھر سے ٹیسٹ نہ کرنے کی صورت میں شاملین کا test جلسہ سائیٹ پر کیا جائے گا جس میں وقت لگ سکتا ہے۔ اس لیے بہتر ہے کہ گھر سے ہی ٹیسٹ کر کے آئیں۔

٭…جلسہ میں شرکت کرنے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں البتہ 75 سال سے زائد عمر والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ Double Vaccination کا ثبوت ساتھ لے کر آئیں، ثبوت مہیا نہ کرنے کی صورت میں وہ جلسہ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

٭…12سال سے کم عمر بچوں کے لیے Double Vaccinationکا ثبوت دینا ضروری نہیں۔

٭…اگر کسی کا test positive آتا ہے تو وہ جلسہ میں شرکت نہ کرسکے گا۔

٭…جلسہ پر صرف یوکے احباب جماعت شرکت کر سکتے ہیں سوائے اس کے کسی نے پیشگی اجازت لی ہو۔

٭…حدیقۃ المہدی میں ماسک  لگا کر رکھیں۔

اللہ تعالیٰ شاملین جلسہ کو  اپنی حفاظت میں رکھے اور جلسہ کی برکات سے مستفیض فرمائے۔امین

(اسامہ بٹ۔ مربی سلسلسہ الفضل انٹرنیشنل لندن)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button