از مرکز

نظامت فرسٹ ایڈ و ایلو پیتھی

جس مقام پر ہزاروں افراد موجود ہوں وہاں طبی ایمرجنسی کے لئے بھی کچھ تدابیر اختیار کرنا ضروری محسوس ہوتا ہے۔ اس ضمن میں جلسہ سالانہ برطانیہ کی سائٹ پر باقائدہ طبی امداد کے لیے انتظام کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ہمایوں نذیر احمد صاحب،نائب ناظم فرسٹ ایڈ ایلو پیتھی نے بتایا کہ اس نظامت کا کام شاملین جلسہ سالانہ کو فرسٹ ایڈ مہیا کرنا ہے۔ کسی کو چوٹ لگ جائے تو اس میں اس کی مدد کی جائے اور اسی طرح اگربیماری زیادہ ہو تو قریب کے ہسپتال لے جایا جائے۔ حدیقۃ المہدی میں بھی ایمبولنس موجود ہے۔ ڈاکٹرز بھی ہیں۔ جس کو ضرورت پڑے تو وہ آ کر مدد لے سکتا ہے۔

حدیقۃ المہدی میں ہماری ڈیوٹی کا آغاز گزشتہ ہفتے سے ہوگیا تھا۔ اس کے علاوہ اسلام آباد، جامعہ احمدیہ اور بیت الفتوح میں بھی ہماری خدمات جاری ہیں۔ اور ان شاء اللہ جلسہ کے بعد بھی دو ہفتے جاری رہیں گی۔

حضور انور کی یہ بھی خاص ہدایت ہے کہ جو احباب جماعت شعبہ طب میں دلچسپی رکھتے ہیں ان کی مدد اور راہنمائی کی جائے۔ لحاظہ جلسہ کے شاملین کو طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ میڈیکل کے طلبہ کو اگر کسی قسم کی مدد یا راہنمائی کی ضرورت ہو تو وہ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

(رپورٹ: ڈاکٹر علی احسن خالد، دانیال تصور۔ مربی سلسلہ)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button