مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ کی مصروفیات

مورخہ یکم تا 07؍اگست 2022ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…04؍اگست بروز جمعرات: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز آج شام پانچ بجے کے قریب اسلام آباد سے حدیقۃ المہدی تشریف لائے آئے۔ ساڑھے پانچ بجے کے قریب حضور انور نے حدیقۃ المہدی میں جلسہ سالانہ کے انتظامات کا معائنہ فرمایا اور جلسہ سالانہ کے کارکنان سے خطاب فرمایا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ حضور انور نے جلسہ کے اختتام تک حدیقۃ المہدی میں ہی قیام فرمایا۔(تفصیلی رپورٹ صفحہ نمبر40سے)

٭…05؍اگست بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج جلسہ گاہ، حدیقۃ المہدی، آلٹن ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں میزبانوں اور مہمانوں کو اپنے اپنے فرائض کی ادائیگی کےبارے میں زرّیں نصائح سے نوازا۔ (تفصیلی رپورٹ صفحہ نمبر ایک سے)

٭… حضور انور نے آج ساڑھے چار بجے کے قریب 56ویں جلسہ سالانہ برطانیہ کی تقریب پرچم کشائی میں لوائے احمدیت لہرایا اور دعا کروائی۔ اس کے بعد حضور انور جلسہ سالانہ کے افتتاحی اجلاس کے لیے جلسہ گاہ میں تشریف لے گئے۔ حضور انور نے اپنے افتتاحی خطاب میں تقویٰ اختیار کرنے کے متعلق حضرت اقدس مسیح موعودؑ کے پُر معارف ارشادات بیان فرمائے۔ (تفصیلی رپورٹ صفحہ نمبر ایک سے)

٭…06؍اگست بروز ہفتہ: حضور انور نے آج جلسہ سالانہ کے دوسرے روز دوپہر بارہ بجے کے قریب مستورات کے اجلاسسے خطاب فرمایا۔ حضور انور نے اپنے ولولہ انگیز خطاب میں مسلمان خواتین کی جانب سے دورِ اوّل اور دورِآخر میں پیش کی جانے والی قابل تقلید قربانیوں کا ذکر فرمایا۔ دعا کے بعد مستورات نے اردو، عربی، بنگلہ، پنجابی سمیت متعدد زبانوں میں اپنے پیارے امام سے عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے ترانے پڑھے۔ (تفصیلی رپورٹ صفحہ نمبر ایک پر)

٭… حضور انور نے آج ساڑھے چار بجے کے قریب جلسہ سالانہ برطانیہ کے دوسرے روز بعد دوپہر کےاجلاس سے خطاب فرمایا۔ حضور انور نے جماعتِ احمدیہ عالمگیر پر بارش کی طرح نازل ہونے والے افضالِ الٰہیہ کا ایمان افروز تذکرہ فرمایا۔ (تفصیلی رپورٹ صفحہ نمبر ایک سے)

٭…07؍اگست بروز اتوار: آج جلسہ سالانہ برطانیہ کے ایک اہم انٹرنیشنل پروگرام ’عالمی بیعت‘ کا انعقاد تین سال کے بعد ہوا۔ جس کے لیے حضور انور سوا ایک بجے کے قریب مردانہ جلسہ گاہ میں تشریف لائے۔ اِمسال 109؍ممالک سے تقریباً160؍قوموں کے ایک لاکھ 76 ہزار 836 افراد احمدیت میں داخل ہوئے۔ (تفصیلی رپورٹ صفحہ نمبر ایک سے)

٭…حضور انور نے آج سوا چار بجے کے قریب معرکہ آرا اختتامی خطاب فرمایا۔ حضور انور نے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں مردوں، عورتوں، سائل اور محروموں کے حقوق بیان فرمائے۔ دعا کے بعد حضور انور نے حاضری کی رپورٹ کی بابت بتاتے ہوئے فرمایا کہ امسال اللہ تعالیٰ کے فضل سےکُل حاضری 26ہزار649ہے۔ اس کے بعد جلسہ گاہ میں موجود مختلف گروپس نے ترانے پیش کیے۔ یوں جلسہ سالانہ برطانیہ بخیر و عافیت اپنے اختتام کو پہنچا۔ (تفصیلی رپورٹ صفحہ نمبر ایک سے)

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button