جلسہ سالانہ

معائنہ جلسہ سالانہ جرمنی 2022ء

(عرفان احمد خان۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل جرمنی)

(جلسہ گاہ Karlsruhe، جرمنی، 18؍اگست 2022ء، نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) 46ویں جلسہ سالانہ جرمنی کا معائنہ محترم نیشنل امیر صاحب جرمنی کی تشریف آوری کے ساتھ شام 6 بجکر 20 منٹ پر شروع ہوا۔ معائنے میں امیر صاحب کے ساتھ مکرم محمد الیاس مجوکہ صاحب افسرجلسہ سالانہ، مکرم صداقت احمد صاحب افسر جلسہ گاہ، مکرم کمال احمد صاحب صدرمجلس خدام الاحمدیہ و افسر خدمت خلق، مکرم فیضان اعجاز صاحب ناظم معائنہ و دیگر ناظمین شامل تھے۔

شعبہ سوشل میڈیا و سافٹ وئیر

ناظم صاحب معائنہ نے معائنے کا آغاز شعبہ سوشل میڈیا و سافٹ وئیر سے کیا جس کے ناظم مکرم عطاءالوحید خان صاحب نے مکرم امیر صاحب کو اپنے شعبہ کا تعارف کروایا اور بتایا کہ کس طرح وہ سوشل میڈیا پر جلسہ سالانہ کی تشہیر کر رہے ہیں۔ ناظم صاحب کا کہنا تھا کہ مختلف شعبہ جات کے انٹرویوز کیے جارہے ہیں اور ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر ان کو اپلوڈ بھی کیا جا رہا ہے۔ ناظم صاحب نےمزید بتایا کہ جلسہ سالانہ کے حوالے سے ایک لنک تیار کیا گیا ہے جس کے ذریعہ احباب جماعت اپنے ویڈیو کلپ اَپ لوڈ کرسکتے ہیں جنہیں ہماری ٹیم چیک کرکے اپنے چینل پر نشر کرتی ہے۔ مکرم خان صاحب نے مزید بتایا کہ انسٹا گرام 215k، ٹیوٹر 78K، فیس بک 44k، اور یوٹیوب پر16 ہزار سے زائد احباب اب تک ہماری نشریات و ویڈیو کلپس سے استفادہ کر چکے ہیں۔

جلسہ ہاٹ لائن

اس کے بعد جلسہ ہاٹ لائن، شعبہ تبلیغ و امور خارجیہ، خدمت خلق اور استقبالیہ کا معائنہ کرتے ہوئے شعبہ ٹرانسپورٹ میں پہنچے۔

ٹرانسپورٹ

مکرم محمد سرور چیمہ صاحب ناظم ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ جلسہ پر تشریف لائے ہوئے مہمانوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی جارہی ہے۔ اسی طرح ریلوے سٹیشن سے احباب جماعت کو لینے کی سروس بھی جاری ہے۔ یہ سروس 24 گھنٹے ہے اور اگلے 4 دن تک یہ سروس انشاءاللہ جاری رہے گی۔ اس کے بعد امیر صاحب نے شعبہ کورونا ٹیسٹ سینٹر، شعبہ رجسٹریشن اور ایم ٹی اے کا معائنہ کیا۔

دفتر جلسہ سالانہ و دفتر جلسہ گاہ

ناظم صاحب دفتر جلسہ سالانہ نے امیر صاحب کو ہاٹ لائن کا تعارف کروایا جو 24 گھنٹے جاری ہے اور جس سے جلسہ پر آنے والے احباب فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ناظم صاحب نے بتایا کہ زیادہ تر سوالات ٹرانسپورٹ اور رہائش کے حوالہ سے کیے جارہے ہیں ۔ جلسہ کا پلان اور کمیٹی لسٹس تمام شعبہ جات کومہیا کر دی گئیں ہیں۔ ای میل بھی آرہی ہیں جس میں رجسٹریشن کے حوالہ سے سوالات ہوتے ہیں۔ اس طرح کورونا ٹیسٹ کے حوالہ سے بھی سوالات ہو رہے ہیں۔

اس کے بعد امیر صاحب نے ایک ہی جگہ پر قائم مختلف شعبہ جات کے اسٹینڈز کا معائنہ کیا جس میں شعبہ انفارمیشن اور جامعہ احمدیہ کا انفارمیشن اسٹینڈ بھی شامل تھے۔

اس کے بعد شعبہ وصیت کا دفتر، ہیومیونٹی فرسٹ کے سٹال، النصرت کے شعبہ کا معائنہ کرتے ہوئے شعبہ تاریخ، شعبہ سو مساجد، تعلیم القرآن و وقف عارضی، وقف نو، خدام کیفے کا معائنہ کرتے ہوئے شعبہ ضیافت پہنچے۔

ضیافت

مکرم ملک سکندرحیات صاحب نائب افسر نے ریزرو خیمہ کا معائنہ کروایا اور بتایا کہ یہاں بیک وقت 200افراد کھانا تناول فرماسکتے ہیں۔ اس کے بعد شعبہ امانت، نظافت اور شعبہ تربیت کا معائنہ ہوا۔

شعبہ تیاری

اس کے بعد امیر صاحب شعبہ تیاری تشریف لے گئے جہاں ناظم صاحب تیاری نے بتایا کہ تمام کنٹینر آگئے ہیں۔ کچھ سامان ایک دو دن لیٹ آیا ہے لیکن آچکا ہے۔ اسی طرح تمام خیمہ جات سوائے بڑے پنڈال کے جماعت نے خود لگائے ہیں۔ لجنہ اماء اللہ کی طرف بھی کام مکمل ہو چکا ہے۔ میز اور کارپٹ لگ گئے ہیں۔ ساؤنڈ سسٹم لگ گیا ہے۔ اسٹیج کی تیاری ہوچکی ہے۔ لجنہ اماء اللہ اور مردوں کی طرف تمام خیمے لگ گئے ہیں جن کی تعداد تقریباً 100 کے قریب ہے۔ باہر پارکنگ کی تیاری ہو گئی ہے۔ احباب جماعت اپنے اپنے پرائیوٹ خیمہ جات لگا رہے ہیں۔ لجنہ اماء اللہ کارکنات کی رہائش بھی تیار کر دی گئی ہے اور اس کی حد بندی بھی کر دی گئی ہے۔ مختلف شعبہ جات کے دفاتر تیار ہو رہے ہیں۔ جلسہ گاہ کے ارد گرد صفائی کا کام کیا جا رہا ہے۔ مردوں کی طرف رہائش اور ضیافت کا کام مکمل ہو گیا ہے۔ پرچم کشائی کی تیاری جاری ہے۔ آج زیادہ تر کارکنان کے سپرد صفائی کا کام کیا گیا ہے۔ لجنہ اماء اللہ کے مین ہال میں صفائی کی جارہی ہے اور لجنہ اماء اللہ کی طرف سامان مہیا کیا جا رہا ہے۔

اس کے بعد امیر صاحب نے لنگر، لنگر سٹور، پرائیویٹ خیمہ جات کا دورہ کیا۔ ناظم رہائش مکرم نصیر احمد صاحب نے بتایا کہ 500 خیمہ جات لگائے جا سکتے ہیں۔ اسی طرح ان کا کہنا تھا کہ یہاں بھی سیکورٹی کا انتظام موجود ہے اس لیے جو بھی اندر سے باہر جائے گا وہ سکین ہو کر جائے گا۔ اس کے بعد امیر صاحب نے شعبہ فرسٹ ایڈ، شعبہ تراجم، شعبہ ریڈیو کا معائنہ کیا۔ اس کے بعد سٹیج پر تشریف لے گئے جہاں کارکنان سے خطاب کے پروگرام کا آغاز ہوا۔

شام 8بجکر چالیس منٹ پر پروگرام کا آغاز ہوا۔ مکرم عمران بشارت صاحب مربی سلسلہ نے سورۃ البقرہ کی آیات 149 تا 151 کی تلاوت کی۔ اس کے بعد امیر صاحب نے کارکنان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے شدت سے احساس ہو رہا ہے کہ ہم سب خلیفہ وقت کی کمی کو بہت محسوس کر رہے ہیں۔ خلیفہ وقت کی موجودگی سے ہم سب کے اندر زندگی کی نئی لہر آتی ہے لیکن یہ بھی خوشی کی بات ہے کہ انشاء اللہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اختتامی خطاب فرمائیں گے۔ امیر صاحب نے لجنہ اماء اللہ کارکنات کا بھی شکریہ ادا کیا۔ امیر صاحب نے جلسہ گاہ کی جگہ کے لیے بھی دعا کی درخواست کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی جگہ دے جہاں ہم اپنی مرضی سے اور پابندیوں سے آزاد ہوکر اپنا جلسہ منعقد کر سکیں۔ رات نو بجکر پانچ منٹ پر امیر صاحب نے دعا کے ساتھ اس تقریب کا اختتام کیا۔ اس کے بعد نمازیں ادا کی گئیں۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ جماعتِ احمدیہ جرمنی کا جلسہ سالانہ ہر لحاظ سے کامیاب رہے۔ آمین

(رپورٹ: عرفان احمد خان، صفوان ملک، محمود احمد ناصر۔ نمائندگان الفضل انٹرنیشنل جرمنی)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button