میڈیکل و سائنس

آپ کے پاؤں اور ان کی صحت

(ڈاکٹر طارق احمد مرزا۔ آسٹریلیا)

پاؤں کےناخنوں کو کاٹنے کے بعد پنجوں کوصابن سے اچھی طرح دھونا چاہیے تاکہ ناخنوں کے نیچے سے نکلنے والی جملہ کثافتیں بھی دھل کرصاف ہو جائیں۔

پاؤں کے ناخنوں کو بہت چھوٹا رکھنا یا انہیں خوب گول کرکے کاٹنا نقصان دہ ہو سکتا ہےکیوں کہ اس طرح ان پر سائیڈوں کا گوشت بڑھ کر ایک تکلیف دہ بیماری(Ingrown toe nail) کو جنم دینے کا باعث بن سکتا ہے۔

ذیابیطس شکری (شوگر) کے مریض سال میں کم از کم ایک یا دو بار اپنے ڈاکٹر یا پوڈائٹرسٹ (Podiarist) سے پاؤں کا معائنہ ضرور کروالیا کریں۔ اس طرف سے لاپرواہی برتنے کے نتیجے میں نہ صرف پنجوں یا پاؤں بلکہ ٹانگ تک سے محروم ہوجانے کے واقعات دنیا بھر میں سامنے آتے رہتے ہیں۔

ستر برس سے زائد عمرکے افراد یا ایسے افراد جنہیں رگوں میں خون جمنے کا عارضہ ہووہ بھی اپنے پیروں کا معائنہ باقاعدگی سےکروا لیا کریں،تاکہ تلوؤں میں السر وغیرہ کی بروقت تشخیص کی جاسکے اور اس کی پیچیدگیوں سے بچاجا سکے۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button