اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

درخواستہائے دعا

٭… جمال الدین یوسف خان صاحب از ہالینڈ تحریر کرتے ہیں کہ میرے چھوٹے بھائی رفیع الدین خان صاحب آف جماعت آخن جرمنی کو دوسری مرتبہ کورونا ہوا ہے۔ جسم میں کافی کمزوری ہے اور ذیابیطس ہونے کی وجہ سے طبیعت کافی خراب ہے۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ مولا کریم معجزانہ طور پر شفا ء کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور ہر قسم کی پریشانی سے محفوظ رکھے۔ آمین

٭…رانا سلطان احمد خاں صاحب تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے چچازاد بھائی مکرم رانا جاوید اقبال صاحب (ر)کمانڈر پاکستان نیوی کراچی حال لاہوربوجہ فالج بیمار ہیںاور CMHلاہور آفیسرز وارڈ میں داخل ہیں ۔ دل کی بھی تکلیف ہے۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ شفا ء کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور ہر قسم کی پریشانی سے محفوظ رکھے۔ آمین

٭… عتیق احمد صاحب پاکستان سے اعلان کرواتے ہیں کہ خاکسار کا نواسا عزیزم عبد الاحد ابن عماد افضل صاحب بعمر 8 سال بوجہ ڈائیریا بیمار ہے اور چند روز سے ہسپتال میں داخل ہے۔ دو روز ICU میں بھی رہا ہے۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ شفا ء کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور ہر قسم کی پریشانی سے محفوظ رکھے۔ آمین

اعلان ولادت

٭… شکیل احمد خان صاحب مربی سلسلہ و استاد جامعہ احمدیہ تحریر کرتے ہیں کہ خداتعالیٰ نے اپنے بے پایاں فضل و احسان سے مورخہ 13؍اگست 2022ء کو خاکسار کی بیٹی عزیزہ امۃ الجمیل اور دامادعزیزم مبشر احمد مقیم گلاسگو سکاٹ لینڈ کوپہلے بیٹے سے نوازا ہے۔ بچے کا نام ’عارض احمد‘ تجویز ہواہے اور وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہے۔

نومولود محترم رانا نعیم احمد صاحب ساکن گلاسگو سکاٹ لینڈ کا پہلا پوتا،اور خاکسار کا پہلا نواسہ ہے ۔

احبا ب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ مولاکریم بچے کو باعمر، نیک نصیب اور قرۃ العین بنائے۔ہمیشہ اپنے فضلوں کے سائے میں رکھے اور دین و دنیا کی حسنات سے نوازے۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button