منظوم کلام

محمدؐ پر ہماری جاں فدا ہے

منظوم کلام حضرت مصلح موعودؓ

محمدؐ پر ہماری جاں فدا ہے

کہ وہ کوئے صنم کا رہنما ہے

مرا دل اس نے روشن کر دیا ہے

اندھیرے گھر کا میرے وہ دیا ہے

خبر لے اے مسیؑحا دردِ دل کی

ترے بیمار کا دم گھٹ رہا ہے

دل آفت زدہ کا دیکھ کر حال

مرا زخم جگر بھی ہنس رہا ہے

کسی کو بھی نہیں مذہب کی پروا

ہر اک دنیا کا ہی شیدا ہوا ہے

بھنور میں پھنس رہی ہے کشتیٔ دیں

تلاطم بحرِ ہستی میں بپا ہے

سروں پر چھا رہا ہے ابرِ ظلمت

اُسی سے جنگ ہے جو ناخدا ہے

خدایا اک نظر اس تفتہ دل پر

کہ یہ بھی تیرے در کا اک گدا ہے

غمِ اسلام میں مَیں جاں بلب ہوں

کلیجہ میرا منہ کو آ رہا ہے

(کلام محمود صفحہ35)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button