اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

درخواستہائے دعا

٭… شیخ رفیق احمد طاہر صاحب یوکے تحریر کرتے ہیں کہ میری بھتیجی عزیزہ سارہ نعیم کی برین سرجری ہوئی ہے ۔ ان کو کورونا بھی ہے۔ ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق برین سرجری تسلی بخش ہے ۔ الحمدللہ ۔ یہ سب محض اللہ تعالیٰ کا فضل اور دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ اللہ تعالیٰ سب احباب کی ساری دعائیں ہمیشہ قبول فرمائے۔ آمین

ابھی ریکوری اورپھردل کاآپریشن باقی ہے۔ مزید دعاؤں کی شدید ضرورت ہے۔ اللہ تعالیٰ دعاؤں کی توفیق عطا فرمائے اور محض اس کی رضا کی خاطر دوسروں کے لیے دعا کرنے کا توقع سے بڑھ کر اجر عطا فرمائے آپ کو اپنی محبت عطا فرمائے۔ آمین

احباب جماعت کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے کہ کہ شفاؤں کا مالک پیارا اللہ بے حد رحم فرماتے ہوئے معجزانہ طور پر جلد کامل شفایابی کے سامان فرمائے۔ ہر پیچیدگی سے محفوظ رکھے آمین

٭… محمد بلال احمد صاحب یوکے تحریر کرتے ہیں کہ میرے والد صاحب چودھری عبدالغفور جھنگل ایڈووکیٹ کو بائی پاس سرجری کے دوران؍بعد سٹروک ہوا ہے۔ اب ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور rehabسٹیج میں ہیں ۔ سٹروک ریکوری میں کچھ مہینے لگ سکتے ہیں۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے والد صاحب کو شفائے کاملہ و عاجلہ سے نوازے اور ہر قسم کی پیچیدگی اور مشکل سے بچا لے ۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button