یورپ (رپورٹس)

مجلس انصار اللہ سوئٹزرلینڈ کا 29واں سالانہ اجتماع

(صباح الدین بٹ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سوئٹزرلینڈ)

مجلس انصار اللہ سوئٹزرلینڈ کا 29واں سالانہ اجتماع مورخہ 20و21؍اگست 2022ء کو مسجد نور ویگولٹینگن کے ملحقہ ہال میں منعقد ہوا۔

پہلے دن اجتماع کا آغاز پرچم کشائی کی تقریب سے ہوا جو مرکزی نمائندہ محترم عبدالخالق صاحب ایڈیشنل پرائیویٹ سیکرٹری برائے انصار اللہ اور مکرم ملک عارف محمود صاحب صدر مجلس انصار اللہ سوئٹزرلینڈ نے کی۔ اس کے بعد محترم منیر احمد منور صاحب مبلغ انچارج سوئٹزرلینڈ نے دعا کروائی۔

پرچم کشائی کے بعد پہلے اجلاس کی کارروائی کاآغاز محترم صدر صاحب مجلس انصار اللہ سوئٹزرلینڈ کی صدارت میں مکرم رفیق الدریس صاحب کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ جس کاجرمن ترجمہ مکرم بشارت احمد انیس صاحب جبکہ اردو ترجمہ مکرم بشیر احمد طاہر صاحب نے پیش کیا۔

تلاوت قرآن کریم کے بعد صدر صاحب مجلس انصار اللہ سوئٹزرلینڈ نے انصار اللہ کا عہد دہرایا۔

عہد کے بعد مکرم مسعود مجاہد صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا منظوم کلام خوش الحانی سےپڑھا۔

اس کے بعد محترم مبلغ انچارج صاحب سوئٹزرلینڈ نے افتتاحی خطاب کیا جس میں انہوں نے قرآن کریم اور اقتباسات حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام سے انصار اللہ کو ان کی ذمہ دار یوں سے آگاہ کیا۔

افتتاحی خطاب کےبعد صدر صاحب مجلس انصار اللہ نے خطاب کیا جس میں انہوں نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے مجلس انصار اللہ سوئٹزرلینڈ کو براہ راست دی گئی ذمہ داریاں یاد کرواتےہوئے ان سے دعاؤں اور حکمت سے عہدہ برا ہونے کی تلقین کی۔

صدر صاحب مجلس انصار اللہ کے خطاب کے بعد محترم مبلغ انچارج صاحب نے دعا کروائی۔

دعا کے بعد مکرم نعیم اللہ صاحب قائدتعلیم کی زیر نگرانی علمی مقابلہ جات کروائے گئے۔ منصفین کے فرائض مربیان سلسلہ مکرم عبدالوہاب طیب صاحب، مکرم فائز احمد خان صاحب اور مکرم فہیم احمد خان صاحب نے ادا کیے۔

دوپہر کے وقفہ تک علمی مقابلہ جات کا سلسلہ جاری رہا۔

نماز ظہر وعصر کے بعدتین بجے سے شام چھ بجے تک موحل ہائم کے سیکنڈری سکول کے ہال اور میدان میں ورزشی مقابلہ جات ہوئے۔

شام ساڑھے چھ تا سات بجے تک اجتماع کے ہال میں بیت بازی کامقابلہ ہوا۔

اجتماع کے دوسرے روز کا آغاز نماز تہجد، فجر اور قرآن کریم کے درس سے ہوا۔

ناشتہ کےبعد ساڑھے نو سے پونے گیارہ بجے تک ورزشی مقابلہ جات ہوئے۔

ساڑھے گیارہ بجے دوسرے اجلاس کی کارروائی کاآغاز محترم صدر صاحب مجلس انصار اللہ سوئٹزرلینڈ کی صدارت میں مکرم میاں ناصر صاحب کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔

بعد ازاں علمی مقابلہ جات منعقد ہوئے جن کا سلسلہ سوا بارہ بجے تک دوسرے اجلاس کی کارروائی کے اختتام تک جاری رہا۔

دوسرے اجلاس کی کارروائی کے اختتام کے معاً بعد مرکزی مہمان خصوصی محترم عبدالخالق صاحب کے ساتھ اجتماع کی انتظامیہ کےگروپ فوٹوز ہوئے۔

فوٹو سیشن کے بعد اسی جگہ بارہ بیس سے ایک بجے تک مجلس انصار اللہ کی نیشنل عاملہ و زعماء کرام کا خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں مرکزی مہمان خصوصی صاحب نے جائزہ لیا اور مناسب ہدایات سے نوازا۔

دوپہر کے کھانے اور نماز ظہر وعصر کے بعد سوا دو سے دو بج کرپچاس منٹ تک جماعت کے شعبے وصایا کے زیر اہتمام محترم مبلغ انچارج صاحب کی صدارت میں وصیت سیمینار منعقد کیا گیا۔

اجتماع کے تیسرے اور آخری اجلاس کی کارروائی کاآغاز مرکزی مہمان خصوصی صاحب کی صدارت میں مکرم بشارت احمد انیس صاحب کی تلاوت قرآن کریم مع اردو و جرمن ترجمہ سے ہوا۔

صدر صاحب مجلس انصار اللہ نے انصار اللہ کا عہددہرایا، جس کاجرمن ترجمہ مکرم بشارت احمد انیس صاحب نے کیا۔

عہد کے بعد مکرم رانا سکندراحمد صاحب نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا منظوم کلام نہایت خوش الحانی سے پڑھا۔

منظوم کلام کےبعد مکرم اویس احمد طاہر صاحب نے اجتماع کی رپورٹ پیش کی۔

رپورٹ کے بعد علمی اور ورزشی مقابلہ جات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں میں مرکزی مہمان خصوصی صاحب نے انعامات تقسیم کیے۔

تقسیم انعامات کےبعد مرکزی مہمان خصوصی صاحب نے اختتامی خطاب شروع کیا۔ جس میں انہوں نے حضور انور کی ہدایات اور پرنور ایمان افروز واقعات کو پیش کیا۔

مہمان خصوصی صاحب کے خطاب کے بعد محترم مبلغ انچارج صاحب نے دعا کروائی۔

دعا کےبعد محترم صدر صاحب مجلس انصار اللہ نے اجتماع کی انتظامیہ سمیت اجتماع میں شرکت کرنے والے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔ اور یوں چار بج کر بائس منٹ پر مجلس انصار اللہ سوئٹزرلینڈ کا29 واں اجتماع 2022ء اپنے اختتام کو پہنچا۔

اجتماع کے اختتام پر اسی ہال میں احباب نے حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصر ہ العزیز کا لندن سے لائیو اختتامی خطاب برائے جلسہ سالانہ جرمنی 2022ء ٹی وی پر دیکھا۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button