اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

درخواستِ دعا

٭…میاں فہیم صاحب لندن سے اطلاع دیتے ہیں کہ میری بیگم فرح فہیم صاحبہ کے جگر اور گردہ کے درمیان ایک ٹیومر ہے جو کافی بڑا ہو گیا ہے۔ چند روز میں ان کا آپریشن متوقع ہے۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ آپریشن کامیاب کر دے اور تمام بیماریوں سے شفا عطا فرمائے اور صحت و سلامتی والی زندگی سے نوازے۔ آمین

مزید برآں وہ اپنے بیٹوں سردار شاہد اکرم صاحب اور سردار محمد اکرم خان صاحب کے کاروبار میں ترقی اوربیٹوں بیٹیوں کے اہل وعیال میںبرکت کے لیے بھی احباب جماعت سے دعا کی درخواست کرتے ہیں۔

اعلانِ ولادت

٭… شاہد احمد مسعود صاحب مبلغ سلسلہ بندوكو ریجن، آئیوری کوسٹ مغربی افریقہ تحریر کرتے ہیں کہ الله تعالیٰ نے اپنے فضل وکرم سے خاکسار کے بڑے بھائی مکرم عامر مسعود درد صاحب کو مورخہ 11؍ستمبر 2022ء کو دو بیٹیوں کے بعد پہلے بیٹے کی نعمت سے نوزا ہے۔ حضورانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ازراہِ شفقت نومولود کا نام ’زوہان احمد‘ تجویز فرمانے کے ساتھ وقف نو کی بابرکت تحریک میں قبول فرمایا ہے۔ الحمدللہ

نومولودمکرم مسعود احمد درد صاحب مرحوم ڈرگ روڈ ضلع کراچی کا پوتا جبکہ مکرم تنویر احمد قمر صاحب دارالیمن وسطی حمد، ربوہ کا نواسا ہے۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کے اللہ تعالیٰ نومولود کو صحت و سلامتی والی لمبی اور فعال زندگی عطا فرمائے اور نیک ،صالح ، خادم دین بنائے اور ہر دو حسنات سے نوازے اور والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور خلیفہ وقت کا سلطان نصیر بنائے۔ آمین

تقریبِ نکاح

٭…عبدالرؤف صاحب سیکرٹری وصایا و سیکرٹری سمعی وبصری بریڈفورڈ نارتھ تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی بیٹی عزیزہ شائستہ رؤف کا رشتہ ربوہ میں مکرم نعیم احمد عامرصاحب ولد مکرم رشید احمد صاحب مرحوم کارکن دفتر وقف جدید کے ساتھ طے پایا ہے۔نکاح کی تقریب نشیمن شادی ہال ربوہ میں مورخہ 16؍ستمبر 2022ء شام سات بجے منعقد ہوئی۔ الحمدللہ

شائستہ رؤف مکرم عبدالرزاق صاحب مرحوم سابق پی ٹی آئی جامعہ احمدیہ ربوہ کی پوتی ہے۔

اس موقع پر خاکسار کی عاجزانہ درخواست پر پیارے آقا ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے نکاح پڑھانے کے لیے اپنا نمائندہ مقرر فرمایاجنہوںنے نکاح کا اعلان کیا اور بعد میں دعا بھی کروائی۔ خاکسار اس موقع پر حاضر نہیں ہو سکتا تھااس لیے خاکسار کا بڑا بیٹا عزیزم عبدالصبور(جرمنی) میری طرف سے وکیل مقرر ہوا تھا۔

احباب جماعت سے عاجزانہ درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ یہ رشتہ دونوں خاندانوں کے لیے بہت مبارک فرمائے اور بچوں کو دائمی خوشیاں عطا فرمائے اور جماعت کے لیے بہترین وجود بنائے۔ آمین ثم آمین ۔

سانحہ ارتحال

٭…مبارک احمد خرم صاحب صدر جماعت ٹوٹنگ، لندن تحریر کرتے ہیں کہ مکرم سید عبدالحفیظ رضوی صاحب ابن سید عبدالمومن رضوی صاحب جماعت ٹوٹنگ مورخہ 14ستمبر 2022ء کو وفات پا گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔

مرحوم اللہ تعالیٰ کے فضل سے موصی تھے ۔ مورخہ 17؍ ستمبر 2022ء کو امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے آپ کی نماز جنازہ پڑھائی اورگوڈالمنگ میں قطعہ موصیان میں آپ کی تدفین ہوئی ۔

مرحوم حضرت مولوی سید محمد رضوی صاحب ؓصحابی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام یکے از 313کے پوتے تھے ۔ حضرت مسیح موعودؑ نے حضرت مولوی سید محمد رضوی صاحب ؓکا نام اپنی تصنیف ’انجام آتھم‘ میں صفحہ 328پر 244ویں نمبر پر تحریر فرمایا ہے۔

’آئینہ کمالات اسلام ‘میں بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مولوی صاحب ؓکا نام درج فرمایا ہے۔

مرحوم نے لواحقین میں اہلیہ کے علاوہ 2بیٹے،2بیٹیاں اور13پوتےپوتیاں،نواسےنواسیاںیادگارچھوڑے ہیں۔

احباب جماعت سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو ان کی نیکیوں پر عمل کرنے اور صبر کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button