متفرق شعراء
دید مسرور سے ہوں ہرے سیدی
اک وبا کا زمانہ ہے یہ سیدی
بڑھ گئے درمیاں فاصلے سیدی
آپ بھی دید عشاق کے منتظر
اور ہم بھی ہیں بے کل بڑے سیدی
ہو گزر آپ کا اس بیابان سے
راستے میں ہوں ہم بھی کھڑے سیدی
یہ جو دل زد میں ہیں موسم ہجر کی
دید مسرور سے ہوں ہرے سیدی
اس تصور کو تصویر دے اے خدا
سر جھکائے قمر، سامنے سیدی