مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ کی مصروفیات

مورخہ 19تا 25؍ستمبر 2022ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…21؍ستمبر بروز بدھ: حضورِانور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ اقبال پروین صاحبہ (سلاؤ۔ یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور 07؍مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…22؍ستمبر بروز جمعرات: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم شیخ علیم الدین صاحب ابن مکرم شیخ محمد دین صاحب (مورڈن۔یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور 06؍مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…23؍ستمبر بروز جمعۃ المبارک: حضورِانور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔(خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے دیکھیں صفحہ 5)

٭…24؍ستمبر بروز ہفتہ: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ عذرا اقبال باجوہ صاحبہ اہلیہ مکرم محمد پرویز اقبال صاحب (ہاؤنسلو نارتھ۔ یوکے) کی نمازِ جنازہ حاضر اور ایک مرحوم کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…25؍ستمبر بروز اتوار: حضورِانور ايدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے آج شام نمازِ عصرومغرب کے درمیان اسلام آباد کا راؤنڈ فرمایا جس کے دوران حضورِ انور نے مزارِ مبارک حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ پر دعا کی، ہومیوپیتھک ڈسپنسری تشریف لے گئے اور بچوں میں چاکلیٹس تقسیم فرمائیں۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ

وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button