اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

اعلانِ ولادت

٭… رانا صباحت احمدصاحب مبلغ سلسلہ یوگنڈا تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ہمیں مورخہ 8 ستمبر 2022ءکو بیٹی انمول قدسیہ بعمر 9 سال اور بیٹے رانا ارادت احمد بعمر 6 سال کے بعد دوسری بیٹی سے نوازا ہے۔ نومولودہ کا نام ’اسماء قدسیہ‘ تجویز ہوا ہے جو بفضل تعالیٰ وقفِ نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہے۔بچی مکرم رانا حفاظت احمد صاحب مرحوم کی پوتی اور مکرم رانا منیر احمد صاحب آف کنری ضلع عمرکوٹ کی نواسی ہے اور دونوں طرف سے حضرت چودھری امیر محمد خان صاحب اہرانویؓ صحابی حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی نسل سے ہے۔

احبابِ جماعت سے نومولودہ کی صحت و تندرستی والی لمبی عمر ،صالحہ اور خادمہ دین ہونے کے لیے دعاؤں کی عاجزانہ درخواست ہے ۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button