امریکہ (رپورٹس)دورہ امریکہ ستمبر؍اکتوبر 2022ء

اسلام آباد (ٹلفورڈ) سے روانگی۔ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ کا دورۂ امریکہ 2022ء

(اسلام آباد، ٹلفورڈ، 26؍ستمبر 2022ء، نمائندگان الفضل انٹرنیشنل لندن) امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز تاریخی دورۂ امریکہ 2022ء کے لیے اسلام آباد، ٹلفورڈ سرے یوکے سے عازمِ سفر ہو گئے۔

حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی موٹر 12 بج کر 57 منٹ پر حضورِ انو رکی رہائش گاہ سےنمودار ہوئی۔ عثمان چاؤ بلاک کے سامنے حضورِ انور ازراہِ شفقت پیارے آقا کو الوداع کہنے کے لیے حاضر ہونے والے سینکڑوں مردو زَن اور بچوں میں رونق افروز ہوئے اور کھڑے ہو کر اجتماعی دعا کروائی۔ بعد ازاں قافلہ کشاں کشاں اسلام آباد کے احاطۂ خاص سے باہر کی طرف چلنے لگا۔ کچھ ہی دیر بعد حضورپُرنور کا قافلہ اسلام آباد کی حدود سے نکل کر عازمِ ایئرپورٹ ہو گیا۔

اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے امام حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ الودود بنصرہ العزیز کا ہر آن حامی و ناصر ہو اور اس تاریخی دورۂ امریکہ کے دور رَس ثمرات مترتب ہوں۔ آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button