متفرق شعراء

فتحِ عظیم

(مبارک احمد ظفر)

مرکز عیسائیت کے طور پرالیگزینڈر ڈووی کے آباد کردہ شہر صیہون (Zion)میں اسلام احمدیت کی مسجد کے افتتاح کے موقع پر

خدائے پاک کی غالب ہوئی تقدیر زائن میں

بفضلِ ایزدی آئے ہمارے میر زائن میں

خدا کے برگزیدہ نے دعاؤں کے جو چھوڑے تھے

نشانے پر لگے آ کر وہ سیدھے تیر زائن میں

ہوئی مرزا غلام احمدؑ کی جے جے کار دنیا میں

نظر آئی نمایاں اُس کی ہی تصویر زائن میں

’’خدا رسوا کرے گا تم کو میں اعزاز پاؤں گا‘‘

بعینہٖ یہ سچی ہو گئی تحریر زائن میں

یہاں پر ایک مرکز بن گیا توحیدِ خالص کا

یہاں گونجا کریں گے نعرۂ تکبیر زائن میں

یہ اک لاریب ہے فتح عظیم اس عہدِ حاضر کی

جو مسجد ایک دیوانوں نے کی تعمیر زائن میں

یہ مسجد نورِ مصطفویؐ کا ہو گا ایک سرچشمہ

دلوں کی خوب ہو گی اس سے اب تطہیر زائن میں

یہاں سے روز پنجوقتہ خدا کا نام گونجے گا

بڑھے گی اس سے اب اسلام کی توقیر زائن میں

قیادت میں ظفرؔ ہم حضرتِ مسرورؔاحمد کی

چلائیں گے محبت کی یہاں شمشیر زائن میں

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button