ایشیا (رپورٹس)

بُک فیئر شملہؔ، بھارت میں جماعت احمدیہ کی شمولیت

مورخہ 24؍جون تا 3؍جولائی 2022ء بھارت کے صوبہ ہماچل پردیش کے معروف شہر شملہؔ میں نیشنل بُک ٹرسٹ کی جانب سے بُک فیئر کا انعقاد کیا گیا جس میں جماعت احمدیہ شملہ کو بھی اپنا سٹال لگا کر شرکت کرنے کا موقع ملا۔

جماعتی بُک سٹال میں قرآن مجید کے مختلف تراجم کے نسخے اور جماعتی لٹریچر دستیاب تھے۔ اسی طرح قیام امن کے حوالہ سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے مختلف ارشادات پر مشتمل خوبصورت بینرز آویزاں کیے گئے تھے جو زائرین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

جناب گورنر صاحب ہماچل پردیش نے بھی جماعتی بُک سٹال کا وزٹ کیا اور جماعتی بُک سٹال کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ موصوف کو کتاب ’عالمی بحران اور امن کی راہ‘ تحفۃً دی گئی۔ موصوف نے شملہ میں جماعتی خدمات کو سراہا۔

جماعتی بُک سٹال میں مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگ تشریف لائے جن میں مذہبی، سماجی، سیاسی و سرکاری اہم شخصیات، سکول و کالجز کے طلباء بھی شامل ہیں۔

جماعتی سٹال میں آنے والے زائرین جو اسلامی تعلیمات سے خصوصی دلچسپی رکھتے تھے ان کو ان کے مزاج کے مطابق فری جماعتی لٹریچر بھی تحفۃً دیے گئے جن میں قرآن مجید، لائف آف محمدﷺ، عالمی بحران اور امن کی راہ، اسلام کا اقتصادی نظام وغیرہ کتب شامل تھیں۔

اس بُک فیئر کے موقع پر اسلام کی امن بخش تعلیمات اور قیام امن عالم کے حوالہ سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے مختلف روح پرور خطابات اور ارشادات پر مشتمل سات ہزار سے زائد لیف لیٹس تقسیم کیے گئے۔ کتاب ’عالمی بحران اور امن کی راہ‘ تین صد سے زائد تعداد میں معزز زائرین کے درمیان تقسیم کی گئی۔

جماعتی بُک سٹال کا بیس ہزار سے زائد لوگوں نے وزٹ کیا اور اسلام و احمدیت کے متعلق تعارف حاصل کیا اور اسلام کے متعلق مختلف غلط فہمیوں کے متعلق سوالات کیے اور جماعتی نمائندگان نے ان کے استفسارات کے تسلی بخش جوابات پیش کیے۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس بُک سٹال کے ذریعہ سے کی گئی تبلیغی مساعی میں بے انتہاء برکت عطا کرے اور اس کے نیک و دور رس نتائج ظاہر فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: شعبہ پریس اینڈ میڈیا۔ بھارت)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button