افریقہ (رپورٹس)

کیپ کوسٹ یونیورسٹی (گھانا) میں جماعتی کتب کی نمائش

(فہیم احمد خادم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل گھانا)

خد اکے فضل سے دنیا بھر میں جماعت احمدیہ کے افراد اپنی بساط کے مطابق تبلیغ کرتے ہیں۔ سب کی ایک ہی کوشش ہے کہ کسی طرح دنیا کواسلام احمدیت کا خوبصورت چہرہ دکھایا جائے۔ ایسی ہی ایک کوشش کیپ کوسٹ یونیورسٹی گھانا کے احمدی مسلم طلباء نے کی۔ انہوں نے یونیورسٹی کے احاطہ میں مورخہ 8و9؍ستمبر 2022ء کو جماعتی کتب کا ایک تبلیغی سٹال لگایا۔ سٹال پر جماعتی بینرز کے علاوہ حضر ت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک خوبصورت تصویر بھی آویزاں تھی۔

اس سٹا ل کے لیے گھانا میں ریویو آف ریلیجنز کے نمائندہ مکرم عبد المالک صاحب نے بھی کچھ کتب مہیا کیں۔

غیر احمدی اور عیسائی طلباء نے اس نمائش کا وزٹ کیا اور بعض طلباء نے سوالات بھی پوچھے جن کے تسلی بخش جوابات دیے گئے۔ ابورا زونل مشنری مکرم عبد الحمید سویری صاحب اور سرکٹ مشنری مکرم معلم احمد بواہنگ صاحب نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق 32طلباء نے نمائش کا وزٹ کیا۔ 17 طلباء نے اسلام احمدیت کے بارہ میں سوالا ت بھی کیے۔ آنے والے طلباء میں سے 13طلباء ایسے تھے جن کے فون نمبرز لیے گئے تاکہ آئندہ بھی ان سے رابطہ رہے اور تبلیغ کا سلسلہ جاری رہے۔

نمائش کے دوران اسلام احمدیت کےبارہ میں مختلف تبلیغی پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے جن کی تعداد 115 رہی۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان احمدی مسلم طلباء کواس کار خیر کی بے حد جزاء عطاء فرمائے اور ان کی اس مساعی میں برکت ڈالے۔ آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button