افریقہ (رپورٹس)

گنی بساو میں ہیومینٹی فرسٹ کے تحت خدمت انسانیت

(محمد احسن میمن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل گنی بساؤ)

ملک گنی بساو افریقہ کے ان ممالک میں سے ہے جہاں طبی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں اور اگر کسی علاقے میں ہیں بھی تو وہاں تک رسائی لوگوں کے لیے انتہائی مشکل ہوتی ہے۔ لحاظہ اس ذمن میں ہیومینٹی فرسٹ گنی بساو کو محض اللہ تعالیٰ کے خاص فضل و کرم سے فری میڈیکل کیمپ کے ذریعہ سے ایک بار پھر سے خدمت انسانیت کی توفیق ملی۔ الحمدللہ

یہ میڈیکل کیمپ گنی بساو کے ریجن فرین میں منعقد کیا گیا۔ اس میڈیکل کیمپ کے ذریعہ سے 145 افراد مستفید ہوئے۔ تمام افراد جس میں مرد، خواتین اور بچے بھی شامل تھے کا بلا معاوضہ طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔

لوگوں نے میڈیکل کیمپ منعقد کرنے پر ڈاکٹرز کاشکریہ ادا کیا اور خوشی کا اظہار کیا ۔

بہت سے لوگوں نے کہا کہ وہ پچھلے کئی سالوں سے طبی امداد سے محروم تھے آج آپ لوگوں کے میڈیکل کیمپ کی برکت سے بہت سے لوگوں کو فائدہ پہنچا ہے۔الحمدللہ

دوران سال گنی بساو میں طوفانی بارشوں کےسبب لوگوں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ ان مشکل حالات میں ہیومینٹی فرسٹ گنی بساو کے رضاکاروں نے اللہ تعالیٰ کے خاص فضل و کرم سے لوگوں تک اشیاء خورونوش کے ساتھ ضروریات زندگی کی مختلف اشیاء ملک بھر کے مختلف علاقوں میں تقسیم کرنے کی توفیق پائی۔ الحمدللہ

جہاں بھی ہیومینٹی فرسٹ کے رضاکار امداد لے کر پہنچتے وہاں لوگ انتہائی محبت سے شکریہ ادا کرتے ہوئے دعائیں دیتے۔

متاثرین میں جماعت احمدیہ کی طرف سے جو اشیاء تقسیم کی گئیں ان کی تفصیل کچھ یوں ہے۔

زنک شیٹس 785، کیل(نیلس) 100کلو، چاول 1500 کلو، کوکنگ آئل 200 لیٹر، چینی 150کلو، اس کے علاوہ 7 لاکھ فرانک سیفا نقد رقم بھی لوگوں کو ان کی ضروریات کے مطابق دی گئی۔

اس کے علاوہ ہیومینٹی فرسٹ گنی بساو کے تحت تین قید خانوں میں قیدیوں کے لیے 20گدے (میٹرسز) اور 20 چٹائیاں فراہم کرنے کے ساتھ اشیاء خورونوش جن میں 750 کلو چاول، 150 کلو چینی، 60 لیٹر کوکنگ آئل بھی تقسیم کیے گئے اور قیدیوں کی ہائی جین کے لیے ڈیٹرجنٹ اور صابن بھی تقسیم کئےگئے۔الحمدللہ ۔

اس کے علاوہ احمدیہ مسلم جماعت گنی بساو کے تحت ملک بھر کے مختلف علاقوں میں جماعت کی طرف سے 55 بکرے صدقہ کئے گئے اور ان صدقات سے660 خاندان مستفید ہوئے۔

احمدیہ مسلم جماعت گنی بساو کے تحت 40 بیوگان کے گھروں میں دو ماہ کا راشن تقسیم کیا گیا، جس میں ہر خاندان کو 100 کلو چاول ، 10 لیٹر کوکنگ آئل اور 10 کلو چینی کے علاوہ کچھ نقدی بھی تقسیم کی گئی۔ اس طرح ٹوٹل 4000 کلو چاول، 400 لیٹر کوکنگ آئل اور 400 کلو چینی بیوگان کے گھروں میں تقسیم کی گئیں۔

اسی طرح جماعت کی طرف سے چار معذور افراد کو ویل چیئرز بھی بطور ھدیہ دی گئیں۔ الحمدللہ

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہماری تمام کاوشوں میں برکت ڈالے اور ہمیں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی ہدایات کی روشنی میں بڑھ چڑھ کر خدمت انسانیت کی توفیق عطا فرمائے۔ اور ہماری تمام قربانیوں کو قبول فرمائے۔ آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button