از افاضاتِ خلفائے احمدیت

تبلیغ کرنے والا جماعت کا ہر فرد ہے

حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: جو شخص یہ خیال کرتاہے کہ دین کا کام صرف مبلغوں کے ذریعہ سے ہو سکتا ہے اُس کا یہ خیال بالکل غلط ہے۔ مبلغ تبلیغ نہیں کرتا تبلیغ کے لئے رستہ صاف کرتاہے۔ مبلغ تبلیغ نہیں کرتا بلکہ تبلیغ کے لئے مصالحہ بہم پہنچاتا ہے۔ تبلیغ کرنے والا جماعت کا ہر فرد ہے۔ رشتہ دار اپنے رشتہ دار کو تبلیغ کر سکتا ہے۔ ہمسایہ اپنے ہمسایہ کو تبلیغ کر سکتا ہے۔ دوست اپنے دوست کو تبلیغ کرسکتاہے لیکن ایک اجنبی دوسرے اجنبی کو کیا تبلیغ کرے گا۔

(خطبہ جمعہ فرمودہ 19؍جنوری 1945ءالفضل 23 جنوری 1945ء)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button