افریقہ (رپورٹس)کچھ جامعات سے

جامعۃ المبشرین برکینا فاسو میں حمدیہ مجلس

(محمد اظہار احمد راجہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل برکینا فاسو)

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مورخہ29؍ستمبر2022ء کو جامعۃ المبشرین برکینافاسو کو مجلس ارشاد کے تحت امسال کا پہلا پروگرام ’حمدیہ مجلس‘ منعقد کرنےکی توفیق ملی۔ اس پروگرام کی تیاری کے لیے ماہ کے شروع میں ہی مجلس کی ایک میٹنگ کرکے تمام مقررین اور موضوعات وغیرہ کو فائنل کیا گیا اور تیاری شروع کر دی گئی۔ اس جلسہ کی صدارت مکرم نعیم احمد باجوہ صاحب پرنسپل جامعۃ المبشرین برکینافاسونے کی۔

جلسہ کا آغاز سوا گیارہ بجے جامعۃ المبشرین کے ہال میں تلاوت قرآن مجید سے ہوا جو کہ عز م حافظ آشیدے سلام طالبعلم سال دوم نے کی اور اس کا فرنچ ترجمہ پیش کیا۔

تلاوت کے بعد حضرت مسیح موعوودؑ کا حمدیہ کلام

کس قدر ظاہر ہے نور اس مبدء الانوار کا

بن رہا ہے سارا عالم آئینہ ابصار کا

جامعہ کے طالبعلم عزیزم جگی آدماسال دوم نے ترنم کے ساتھ پڑھا اور اس کا فرنچ ترجمہ پیش کیا۔ اس کے بعد تقاریر کا آغاز ہوا۔

جلسہ کی پہلی تقریر عزیزم تنغارا عبد الوہاب طالبعلم سال سوم کی تھی جس کا موضوع خدا تعالیٰ کی صفت نور تھا۔ اس کے بعد جلسہ کی دوسری تقریرعزیزم آفانا کانتے طالب علم سال دوم کی تھی جس کا موضوع خدا کی صفت نور سے ہدایت کا حصول کیسے ممکن ہے تھا۔ جلسہ کی تیسری اور آخری تقریر مکرم پرنسپل صاحب جامعۃ المبشرین برکینافاسونے کی جس میں قرآن کریم میں مذکورصفات باری تعالیٰ میں سے چند کا تذکرہ تھا۔ تقریب کے آخر پر پرنسپل صاحب نے سب کا شکریہ ادا کیا اور یوں دعا کے ساتھ اس جلسہ کا اختتام ہوا۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button