یورپ (رپورٹس)

صد سالہ جوبلی لجنہ اماءاللہ کی مناسبت سے لجنہ اماءاللہ ناروے کی تقریب

(رپورٹ:شمسہ کنول۔ سیکرٹری خدمت خلق لجنہ اماء اللہ ناروے)

اللہ تعالیٰ کے خاص فضل و احسان کے ساتھ حضرت مصلح موعودؓ کی قائم کردہ تنظیم لجنہ اماء اللہ کو قائم ہوئے ایک سو سال ہوگئے۔ اسی مناسبت سے لجنہ اماءاللہ ناروے کو صد سالہ جوبلی کاپہلا پروگرام منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ اس کا انعقاد یکم اکتوبر 2022ء کو بیت النصر میں کیا گیا۔ اس سے پہلے مسجد کو خوب صورت جھنڈیوں، قمقموں اور بینر سے سجایا گیا۔ جوبلی کی مناسبت سے Badge بنوائے گئے تھے جو ہر ممبرکو اس دن دیے گئے۔ اس پروگرام میں 250 لجنہ اماء اللہ اور ناصرات الاحمدیہ شامل ہوئیں۔

پروگرام کا آغاز حسب روایت تلاوت قرآن کریم، حدیث، ملفوضات اور منظوم کلام سے ہوا۔ ’’لجنہ اماء اللہ کی تنظیم کے مقاصد اور خلفاءاحمدیت کی ہم سے توقعات‘‘ کے موضوع پر مکرمہ سعدیہ جاوید صاحبہ نے تقریر کی اور ’’صد سالہ جوبلی اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ کے حوالے سے نیشنل صدر صاحبہ نے نصائح کیں۔ پھر لجنہ اماء اللہ ناروے کی تاریخ کے حوالے سے ڈاکومنٹری دکھائی گئی بعد ازاں اسی میں سے کوئزکروایا گیا اور پوزیشن لینے والی ممبرات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر 7غیر ازجماعت مہمان بھی شامل ہوئیں۔

اسی حوالے سےنمائش کا اہتمام بھی کیا گیا جو دوران سال جماعتی اور غیر از مہمانوں کے لیے لگی رہے گی۔

نمائش کا عنوان ’’لجنہ اماء اللہ کا تعارف‘‘ اور ’’ناروے لجنہ اماء اللہ کی کارکردگی‘‘ ہے یہ نمائش خاص طور پر شعبہ تبلیغ، خدمت خلق اور اشاعت کے مندرجہ ذیل کاموں پر مبنی ہے:

٭…ہسپتال میں کرسمس اور عید کے موقع پر گفٹ تقسیم کرنا

٭… کینسر کے بچوں کے لیے اون کے بیگ اور ان کی گڑیا کے لیے سوئٹر بنانا

٭…کورونا میں غرباءکے لیے کھانا تیار کرنا

٭…رسالہ زینب اور لجنہ اماء اللہ کی شائع کردہ کتب

٭…ناصرات کا تعارف اور ان کی سرگرمیاں

٭…ناروے میں مختلف مقامات پر حجاب ڈے کے موقع پر اسٹال لگانا اور مختلف اخباروں میں مضامین شائع ہونا

٭…ناروے کے قومی دن کے مطابق پروگرامز کرنا

٭… یورپ میں لجنہ اماء اللہ کی مالی قربانی سے بنی مساجد: مسجد فضل لندن۔ مسجد مبارک ہالینڈ۔ مسجد خدیجہ برلن۔ مسجد نصرت جہاں ڈنمارک۔اور مسجد بیت النصر اور مسجد مریم ناروے کے ماڈل رکھے گئے۔

اسی طرح یوگنڈا سکول کا ماڈل بھی رکھا گیا جو لجنہ اماءاللہ ناروے نے تعمیر کروایا ہے۔

نیز عورتوں کے بارے میں قرآنی آیات کو کیلیگرافی کی صورت میں دیواروں پر آویزہ کیا گیا۔

حضرت مسیح موعودؑ اور خلفاء احمدیت کی تصاویر اور ان کے اقتباسات جو لجنہ اماءاللہ سے متعلق ہیں کو نمائش میں آویزاں کیا گیا۔ نیز اسلام میں امن کی تعلیم کو بھی نمائش کا خوب صورت حصہ بنایا گیا۔

اس موقع پر مسرور ہال میں سوئنیر کا اسٹال بھی لگایا گیا۔ کھانے کے بعد ممبرات میں مٹھائی کے ڈبے تقسیم کیےگئے۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button