مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ کی مصروفیات

مورخہ 09تا 15؍اکتوبر 2022ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…09؍ اکتوبر بروز اتوار: آج حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ ڈالاس سے طیارہ ’’خلافت فلائٹ‘‘ میں میری لینڈ کے لیےروانہ ہوگئے۔ ’’خلافت فلائٹ‘‘ دوپہر سوا بارہ بجے ڈالاس سے روانہ ہوئی اور پونے چار بجے میری لینڈ کے بالٹی مور ایئرپورٹ پر پہنچی جہاں سے پولیس اسکورٹ کے ساتھ حضورِ انور کا قافلہ دوپہر ساڑھے چار بجے مسجد بیت الرحمان پہنچا جہاں پر احبابِ جماعت کی کثیر تعداد نے پیارے آقا کو خوش آمدید کہا۔

٭…10؍اکتوبر بروز سوموار: آج دوپہر تقریباً سوا ایک بجے حضورِ انور نے مسجد بیت الرحمان کے قریب ہی جماعت کے نئے خریدے گئے گیسٹ ہاوٴس کا معائنہ فرمایا۔ بعد ازاں حضورِ انور نے مجلس خدام الاحمدیہ امریکہ کے نئے خریدے گئے دفاتر کی عمارت ’سرائے خدمت‘ کا افتتاح فرمایا۔ یادگاری تختی کی نقاب کشائی اور دعا کے بعد حضور انور نے ’سرائے خدمت‘ کے تمام دفاتر و کمرہ جات کا معائنہ فرمایا۔

شام چھ بجے احبابِ جماعت کی حضورِ انور کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوا جو شام 7بج کر 55 منٹ تک جاری رہا۔

٭…11؍اکتوبر بروز منگل: آج تقریباً گیارہ بجے حضورِ انور نے مسجد بیت الرحمان میں گھانا کی امریکی سفیر ہَر ایکسی لینسی حاجیہ علیمہ ماہاما (H. E. Hajia Alima Mahama) کو شرف ملاقات بخشا۔ اس کے بعد حضورِ انور کے ساتھ فیملی ملاقاتیں شروع ہوئیں جو نماز ظہر و عصر تک جاری رہیں۔ شام تقریباً چھ بجے حضور انور کے ساتھ گروپ ملاقاتیں ہوئیں۔ اجتماعی ملاقاتوں کے بعد حضورِ انور نے 46 نو مبائعین اور زیر تبلیغ احباب کو ملاقات کا شرف عنایت فرمایا۔

٭…12؍اکتوبر بروز بدھ: آج صبح گیارہ بجے حضور انور نے مسجد بیت الرحمان میں سیرالیون کے امریکی سفیر ہِز ایکسی لینسی صدیق ابو بکر وائے، پروفیسر سٹونی بروک یونیورسٹی محترم شبانہ شنکر اور امریکہ میں گیمبین ایمبیسی کے فرسٹ سیکرٹری مسٹر سائکو سیسے کو الگ الگ ملاقات کا شرف بخشا۔ ان خصوصی مہمانان سے ملاقات کے بعد تقریباً ساڑھے گیارہ بجے حضورِ انور نے فیملی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری فرمایا۔

آج نماز ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد تقریباً دوپہر دو بجے اجتماعی بیعت کا انعقاد ہوا جس کے بعد حضورِ انور نے دعا کرائی۔

آج شام چھ بجے کے قریب حضورِ انور نے مسجد کے احاطہ میں واقع ایم ٹی اے ارتھ سٹیشن (MTA Earth Station) کا معائنہ فرمایا۔ اس کے بعد حضورِانور مسجد بیت الرحمان میں تشریف لائے جہاں پر واقفاتِ نو کی حضور انور کے ساتھ کلاس ہوئی۔ واقفات نو کی کلاس کے بعد واقفین نو کی حضورِ انور کے ساتھ کلاس منعقد ہوئی۔

٭…13؍اکتوبر بروز جمعرات: آج فیملی ملاقاتیں شام چھ بج کر پانچ منٹ پر شروع ہوئیں جن کا سلسلہ تقریباً آٹھ بجے تک چلتا رہا۔

٭…14؍اکتوبر بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد بیت الرحمٰن، میری لینڈ، امریکہ ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے دیکھیں صفحہ 05)

شام چھ بجے مسجد بیت الرحمان میں نیشنل عاملہ مجلس خدام الاحمدیہ امریکہ نے حضورِانور کے ساتھ ملاقات کا شرف پایا۔بعدازاں مجلس انصار اللہ امریکہ کی نیشنل مجلس عاملہ کو حضورِ انور سے ملاقات کرنے کی سعادت نصیب ہوئی۔

٭…15؍اکتوبر بروز ہفتہ: آج حضور انور نے تقریباً گیارہ بجے فیملی ملاقاتوں کا آغاز فرمایا۔ ملاقاتوں کے بعد تقریباً ایک بجے حضور انور کانفرنس روم میں تشریف لائے جہاں پر جماعت احمدیہ امریکہ کے تمام مربیان سلسلہ کو پیارے آقا سے ملاقات کرنے کا شرف حاصل ہوا۔

نمازوں کے بعد پیارے آقا نے درج ذیل 14 نکاحوں کا اعلان فرمایا:

٭…عزیزہ امیرہ مبارک نسیم بنت مکرم مبارک احمد نسیم صاحب ہمراہ مکرم دانیال محمود صاحب ابن مکرم محمد محمودصاحب

٭…عزیزہ مائرہ احمد بنت مکرم ڈاکٹر محمد احمد اشرف صاحب ہمراہ مکرم مرزا مجادل احمد صاحب ابن مکرم مرزا نصیر احمد صاحب

٭…عزیزہ آمنہ ریاض بنت مکرم ریاض احمد بسراء صاحب ہمراہ مکرم محمد وقاص احمد بسراء صاحب ابن مکرم نوید احمد بسراء صاحب

٭…عزیزہ عائشہ صلاح الدین بنت مکرم صلاح الدین صاحب ہمراہ مکرم اسامہ خلیل سولنگی صاحب ابن مکرم خلیل احمد سولنگی صاحب

٭…عزیزہ عفت جہاں بنت مکرم ڈاکٹر سید تنویر احمد صاحب ہمراہ مکرم شہزاد صفدر صاحب ابن مکرم صفدر علی صاحب

٭…عزیزہ باصرہ بشیر بنت مکرم بشیر احمد چودھری صاحب ہمراہ مکرم احمد طارق صاحب ابن مکرم چودھری محمود احمد صاحب

٭…عزیزہ فضہ رمضان بنت مکرم محمد رمضان صاحب ہمراہ مکرم ناصر احسن صاحب ابن مکرم میاں منور احمد صاحب

٭…عزیزہ صبیحہ انعم بنت مکرم احمد محمد خان صاحب ہمراہ مکرم غزالی واسع صاحب ابن مکرم عبدالواسع ملک صاحب

٭… عزیزہ صوفیہ سعید بنت مکرم اسد سعید صاحب ہمراہ مکرم معیذ احمد آرائیں صاحب ابن مکرم وسیم احمد آرائیں صاحب

٭…عزیزہ سلطانہ ناصرہ بنت مکرم سید احمد خندکر صاحب ہمراہ مکرم ابو موسیٰ طارق صاحب ابن مکرم محمد ابو الحسن خان صاحب

٭…عزیزہ وجیہہ احمد بنت مکرم داؤد احمد صاحب ہمراہ مکرم سید عدنان احمد معاذ صاحب ابن مکرم سید عاطف ندیم صاحب

٭…عزیزہ زارا سلمان مرزا بنت مکرم انیس احمد مرزا صاحب ہمراہ مکرم محمد خالد رزاق صاحب ابن مکرم میاں ظفر احمد رزاق صاحب

٭…عزیزہ نائلہ عنبرین ثاقب بنت مکرم منور احمد ثاقب صاحب ہمراہ مکرم طاہر محمود صاحب ابن مکرم مجاہد محمود صاحب

٭…عزیزہ میرال فاطمہ چودھری بنت مکرم محمد مبشر اللہ چودھری صاحب ہمراہ مکرم عمرفاروق صاحب ابن مکرم سعید فاروق چوہان صاحب

٭…شام چھ بجے کے قریب نیشنل مجلس عاملہ جماعت احمدیہ امریکہ نے حضورِانور سے ملاقات کا شرف حاصل کیا۔بعد ازاں ہیومینٹی فرسٹ امریکہ نے اپنے پیارے امام کے ساتھ ملاقات کی سعادت حاصل کی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ

وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button