یورپ (رپورٹس)

مجلس انصار اللہ یونان کا ساتواں ایک روزہ سالانہ اجتماع

(ارشد محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل یونان)

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجلس انصار اللہ یونان کو اپنا ایک روزہ سالانہ اجتماع مورخہ 9؍ستمبر 2022ء بروز اتوار بمقام ایتھنز مسجد منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ

اجتماع کو تین سیشن میں تقسیم کیا گیا۔ انفرادی نماز تہجد، نماز فجر اور تلاوت قرآن کریم سے دن کا آغاز کیا گیا۔ افتتاحی اجلاس کا وقت صبح گیارہ بجے رکھا گیا۔ افتتاحی اجلاس کی صدارت مکرم ادریس احمد کاہلوں صاحب قائم مقام صدر مجلس انصار اللہ، یونان نے کی۔ اجتماع کا آغاز حسب روایت تلاوت قرآن کریم مع اردو ترجمہ سے ہوا جو مکرم ناصر احمد صاحب نیشنل سیکرٹری تحریک جدید، وقف جدید نے کی۔ نظم مکرم داؤد احمد جنجوعہ صاحب نے خوش الحانی سے پیش کی۔ نظم کے بعد عہد انصار اللہ دہرایا گیا۔ عہد کے بعدمحترم صدرِ مجلس نے افتتاحی خطاب کیا۔ آپ نے 75 سال پورے ہونے پر حضرت امیر المومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا تاریخی خطاب برموقع سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ برطانیہ کا خلاصہ پیش کیا جس میں حضورِ انور نے انصار اللہ کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔ اس کے بعد دعا ہوئی۔ افتتاحی اجلاس کے بعدعلمی مقابلہ جات ہوئے جس میں تلاوت قرآن کریم، نظم، تیار شدہ تقریر اور اذان شامل ہیں۔

پھر نماز ظہر و عصر جمع کر کے پڑھائی گئیں اورطعام کا وقفہ ہوا۔

دوسرا اجلاس دوپہر چار بجے شروع ہوا اس اجلاس کی صدارت بھی مکرم قائم مقام صاحب صدر مجلس انصار اللہ نے کی۔ تلاوت قرآن کریم مع اردو ترجمہ مکرم داؤد احمد جنجوعہ صاحب نے کی۔ پہلی تقریر بعنوان ’’تلقین عمل، آپس میں بھائی بھائی بن جاؤ‘‘ تھی جو مکرم ناصر احمد صاحب نیشنل سیکرٹری تحریک جدید، وقف جدید نے پیش کی۔ دوسری تقریر مکرم چودھری مشتاق احمد صاحب نائب نیشنل صدر یونان کی تھی جس کا عنوان تھا ’’ذکر حبیب، حضرت مسیح موعودؑ کا عشق رسولؐ‘‘۔

اختتامی اجلاس پانچ بج کر دس منٹ پر شروع ہوا۔ اس اجلاس کی صدارت مکرم عطاء النصیر صاحب نیشنل صدر و مربی سلسلہ یونان نے کی۔ تلاوت قرآن کریم مع اردو ترجمہ مکرم ناصر احمد صاحب نے کی۔ تلاوت کے بعد عہد انصار اللہ دہرایا گیا۔ پھر نظم ’’آئے وہ دن کہ ہم جن کی چاہت میں گنتے تھے دن اپنی تسکین جاں کے لیے‘‘ مکرم داؤد احمد جنجوعہ صاحب نے پیش کی۔ رپورٹ اجتماع مکرم ادریس احمد کاہلوں صاحب قائم مقام صدر مجلس انصار اللہ نے پیش کی۔ پھر مکرم نیشنل صدر صاحب نے علمی مقابلہ جات میں پوزیشن حاصل کرنے والے انصار بھائیوں میں انعامات تقسیم کیے اور اختتامی خطاب کیا۔ آپ نے حضور انور کا خطبہ جمعہ بیان فرمودہ 29؍ستمبر 2017ء میں سے چند اقتباس پیش کیے جس میں حضور انور نے انصار اللہ کو نماز قائم کرنے کی اہمیت کی طرف توجہ دلائی تھی۔

محترم صدر مجلس نے شام چھ بجے اختتامی دعا کروائی۔ انصار اللہ جو اجتماع میں حاضر ہوئے ان کی تعداد 11 تھی جبکہ پانچ خدام نے بھی اجتماع میں شمولیت اختیار کی۔ اس طرح کُل حاضری 16 رہی۔

اللہ تعالیٰ کے حضور دعا ہے کہ رب کائنات ہم سب کو اور ہماری اولادوں کو پنج وقتہ نماز باجماعت کا عادی بنائے اور ہمیشہ نظام خلافت سے وابستہ رہ کر بھر پور اور مقبول خدمت دین کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیشہ اپنی رضا کی راہوں پر چلاتے ہوئے خلافت کی رسی کو مضبوطی، تقویٰ اور کامل اطاعت و فرمانبرداری کے ساتھ تھامے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button