افریقہ (رپورٹس)

تنزانیہ میں ریفریشر کورس۔ برائے مبلغین سلسلہ، معلمین سلسلہ و دیگر عہدیداران

(عبدالناصر باجوہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل تنزانیہ)

اللہ تعالیٰ کے فضل اور کرم سے گزشتہ دنوں جماعت احمدیہ تنزانیہ کو 51واں جلسہ سالانہ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ۔ بعد از جلسہ مورخہ 3 سے 5؍اکتوبر مکرم طاہر محمود چودھری صاحب امیر و مبلغ انچارج تنزانیہ کی زیر صدارت تین روزہ ریفریشر کورس کا اہتمام ہوا۔ جس میں ملک بھر سے مبلغین سلسلہ، معلمین سلسلہ اور دیگر جماعتی عہدیداران نے شرکت کی۔

ریفریشر کورس کے پہلے روز ’’نظام خلافت‘‘ کے عنوان پر تقاریر کا اہتمام ہوا، جبکہ دوسرے روز ’’نظام جماعت‘‘ اور اسی طرح تیسرے روز ’’تبلیغ و تربیت‘‘ کے عنوان پر خطابات ہوئے۔ ان تین بنیادی امور پر قبل از وقت عناوین ترتیب دے کر مبلغین و معلمین کے ذمہ لگائےگئے۔ جنہوں نے محنت سے تیاری کر کے نہایت پر اثر انداز میں حاضرین کے سامنے مواد پیش کیا۔ کورس کا دورانیہ روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً چھ سے سات گھنٹے رہا۔ روزانہ چار مقررین مقررہ عنوان پر لیکچر دیتے اور آخر پر سوال و جواب کا سیشن ہوتا۔

لیکچرز ترتیب وار کچھ اس طرح تھے:

3؍اکتوبر 2022ء (نظام خلافت)

عنوانمقرر
خلافت کا مقام و مرتبہمکرم کریم الدین شمس صاحب مبلغ سلسلہ موروگورو
خلافت کے ساتھ وفا اور اطاعت کے حوالہ سے واقفین زندگی کے واقعاتمکرم خرم شہزاد صاحب۔ مبلغ سلسلہ رُوُوما ریجن
خلافت احمدیہ کی تحریکات اور اس کے شیریں ثمراتمکرم شفیع میمن صاحب۔ مبلغ سلسلہ اروشا (بوجہ سفر ان کا لیکچر مکرم ایاز احمد صاحب مبلغ سلسلہ  واستاد جامعہ نے پڑھ کر سنایا۔)
حفاظت و استحکام خلافت اور ہماری ذمہ داریاںمکرم طاہر رمضان مرونڈا صاحب۔ مبلغ سلسلہ
مجلس سوال و جواب
اختتامی خطاب (روز اول): ریفریشر کورس کے مقاصد و نصائحمکرم طاہر محمود چوہدری صاحب۔ امیر و مبلغ انچارج تنزانیہ

4؍اکتوبر 2022ء (نظام جماعت)

عنوانمقرر
جماعت کا انتظامی ڈھانچہ مکرم شہاب احمد صاحب۔ مبلغ سلسلہ و استاد جامعہ
جماعتی اور تنظیمی عہدیداران کے نظام جماعت کے قیام کے لیے فرائضمکرم عابد محمود صاحب۔ نائب امیر و پرنسپل جامعہ
جماعت میں مالی نظام کا تعارفمکرم عمر Mnunguصاحب۔ معلم سلسلہ
جماعت میں نظام وقف زندگی  اسکی برکاتمکرم شعبان شنڈا صاحب۔ مبلغ سلسلہ
مجلس سوال و جواب

5؍اکتوبر 2022ء (تبلیغ و تربیت)

عنوانمقرر
بطور واقف زندگی ہمارا فریضۃ تبلیغ و تربیت مکرم خواجہ مظفر صاحب۔ مبلغ سلسلہ ڈوڈوما ریجن
تبلیغ کے مختلف طریق اور ایمان افروز واقعاتمکرم ریاض احمد ڈوگرصاحب۔ مبلغ سلسلہ ارنگا ریجن
بعض تربیتی مسائل اور انکا حلمکرم عبد الرحمن آمے صاحب۔ نائب امیر
ایم ٹی اے اور جماعتی کتب- تبلیغ و تربیت کے بہترین ذرائعمکرم آصف محمود بٹ صاحب۔ مبلغ سلسلہ و نگران ایم ٹی اے تنزانیہ
مجلس سوال و جواب
اختتامی خطاب و دعا: واقفین  اور عہدیداران کو نصائحمکرم طاہر محمود چودھری صاحب۔ امیر و مبلغ انچارج تنزانیہ

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button