اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

درخواستہائے دعا

٭… ندیم احمد اپل صاحب نائب صدر جماعت رچمنڈ پارک، لندن تحریر کرتے ہیں کہ مکرم عبدالحئی خان صاحب (صدر جماعت رچمنڈ پارک)کو برین ٹیومر کی تشخیص ہوئی ہے اور ہسپتال میں چند دن بعد آپریشن ہونا ہے۔

٭… خالد حیات صاحب سیکرٹری وقفِ جدید مورفیلڈن والڈورف جماعت جرمنی تحریر کرتے ہیں کہ ان کا بھانجا عزیزم احد زمان بعمر5سال کچھ دنوں سے بیمار ہے اور یونی کلینک ہائیڈل برگ ہسپتال میں داخل ہے ۔

٭…عبدالحئی خان صاحب صدر جماعت رچمنڈ پارک، لندن تحریر کرتے ہیں کہ ہمارے ایک معزز ممبر مکرم مسلم احمد طاہر خان صاحب کسی انفیکشن کی وجہ سے بیمار ہو گئے ہیں اور ہسپتال میں داخل رہے ہیں ۔ مسلم خان صاحب ہسپتال سے تو گھر واپس آ گئے ہیں مگر ابھی علاج جاری ہے ۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے خاص فضل سے تمام بیماروں کوشفائے کاملہ و عاجلہ سے نوازے، صحت و تندرستی والی لمبی زندگی عطا فرمائے اور ہر ایک پریشانی سے نجات عطا فرمائے۔آمین

نمایاں کامیابی

٭… لئیق احمد مشتاق صاحب مبلغ سلسلہ سُرینام، جنوبی امریکہ تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی چھوٹی بھتیجی عزیزہ ہانیہ مظفر بنت قمر احمد مشتاق( طالبہ علم پنجاب کالج دنیاپور کیمپس) نے امسال ایف ایس سی پری میڈیکل امتحان میں گیارہ سو میں سے 1063نمبر حاصل کرکے تحصیل دنیاپور کی طالبات میں پہلی اور عمومی طور پر تحصیل دنیاپور میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔ الحمد للّٰہ علیٰ ذالک۔

ان شاءاللہ تعالیٰ عزیزہ مورخہ 13؍نومبر2022ء کو میڈیکل کالج میں داخلے کے حصول کے لیے انٹری ٹیسٹ میں شامل ہوگی۔

احباب جماعت سے دعا کی عاجزانہ درخواست ہے کہ مولاکریم بچی کے ذہن کو جِلا بخشے،مزید کامیابیاں اور کامرانیاں عطا فرمائے، نیک نصیب اور قرۃ العین بنائےاور بچی والدین اور جماعت کا نام روشن کرتی چلی جائے۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button