مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ کی مصروفیات

مورخہ 31؍اکتوبر تا 06؍نومبر2022ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…03؍نومبر بروز جمعرات: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم عمر وقاص صاحب ابن مکرم ظفر اقبال صاحب لندن کی نمازِ جنازہ حاضر اور ایک مرحوم کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…04؍نومبر بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ(سرے)، یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے دیکھیں صفحہ 05)

٭…حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے آج بعد نماز عشاء عزیزہ خولہ عقیل شاہ بنت مکرم سید عقیل شاہد صاحب (ڈائریکٹر ٹرانسمشن ایم ٹی اے انٹرنیشنل) کی تقریب رخصتانہ کو رونق بخشی۔ عزیزہ کی شادی مکرم علی زوہیر گوندل صاحب (ابن مکرم ڈاکٹر سمیع الاحمد صاحب) کے ساتھ طے پائی۔ یہ تقریب ایوان مسرور اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button